
فریال تالپور نے کہا ہے کہ سیلاب سے بلوچستان اور سندھ شدید متاثر ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و ایم پی اے فریال تالپور سے پیپلز پارٹی رہنما نواب ثناء اللہ زہری اور پی پی پی بلوچستان کے سابق صدر علی مدد جتک کی ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات زرداری ہاؤس کراچی میں ہوئی جس میں نواب ثناء اللہ زہری اور علی مدد جتک کی جانب سے فریال تالپور کو بلوچستان میں سیلاب کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر فریال تالپور نے کہا کہ حالیہ غیرمعمولی بارشوں اور سیلاب سے بلوچستان اور سندھ شدید متاثر ہوئے ہیں۔
پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و ایم پی اے فریال تالپور نے مزید کہا کہ اس مشکل امتحان میں وفاق، صوبائی حکومتوں، متعلقہ اداروں اور جماعتوں کو مِل جل کر کام کرنا ہوگا۔
ملاقات میں سابق وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News