Advertisement
Advertisement
Advertisement

راجہ پرویز اشرف اور شوکت ترین کو بڑا ریلیف مل گیا

Now Reading:

راجہ پرویز اشرف اور شوکت ترین کو بڑا ریلیف مل گیا
شوکت ترین، راجہ پرویز اشرف

اسپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف، سابق وزیرخزانہ شوکت ترین، سابق سیکرٹری پانی و بجلی شاہد رفیع کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد کے جج سید اصغرعلی نے 6 نیب ریفرنسز واپس کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ نیب قانون میں ترامیم کے بعد رینٹل پاور کیسز کا ٹرائل نہیں ہوسکتا۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف، سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کیخلاف نیب ریفرنسزمیں احتساب عدالت اسلام آباد نے دائر درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا۔

احتساب عدالت نے رینٹل پاورپراجیکٹ سے متعلقہ چھ  ریفرنسز سات  سال بعد  نیب  کو واپس بھجوائے۔ راجہ پرویز اشرف پانچ جبکہ شوکت ترین دو ریفرنسز میں ملزم نامزد تھے۔

شوکت ترین ینگ جن اورسمندری پاور پلانٹ ریفرنسز میں ملزم نامزد تھے۔

Advertisement

احتساب عدالت کے جج اصغرعلی نے چھ ریفرنسز میں درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا کہ رینٹل پاور پراجیکٹس سے جڑے تمام ریفرنسز نیب کو واپس ہو گئے۔

عدالتی حکم کے مطابق نیب قانون میں ترمیم  کے بعد ریفرنسز احتساب عدالت کے دائرہ اختیارمیں نہیں آتے۔

ریشماں، گلف، ینگ جن ، گڈو، سمندری ، نوڈیرو ون ریفرنسز نیب کو واپس ہوئے۔

ریفرنسز میں ملزمان پر اربوں روپوں کی مبینہ بے ضابطگیوں کے الزامات لگائے گئے تھے۔ چھ ریفرنس میں 52 ملزمان نامزد تھے۔

احتساب عدالت نے کہا کہ نیب قانون میں ترامیم کے بعد رینٹل پاور کیسز کا ٹرائل نہیں ہوسکتا۔

احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے 6 نیب ریفرنسز واپس کرنے کا حکم دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد میں غیرقانونی اجتماع کی اجازت نہیں دی جائے گی، ہائیکورٹ
تحریک انصاف کے بھیس میں تحریک انتشار کا واحد مقصد ملک میں آگ لگانا ہے، مریم نواز
سندھ پولیس کے جوان اسپیشل ٹرین کے ذریعے اسلام آباد پہنچ گئے
شمالی وزیرستان میں شہادت نوش کرنے والے فوجی جوانوں کی نماز جنازہ ادا
کوئی ملک پاکستان کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، شرجیل میمن
تحریک انصاف اور امن و امان دونوں اک دوسرے کے متضاد ہیں، رانا سکندر حیات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر