Advertisement
Advertisement
Advertisement

سینیٹر اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ میں ایک دن کی توسیع

Now Reading:

سینیٹر اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ میں ایک دن کی توسیع

رہنما تحریکِ انصاف و سینیٹراعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ میں ایک دن کی توسیع کر دی گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق ریاستی اداروں کے خلاف ٹوئٹ کے معاملے پر رہنما تحریکِ انصاف اعظم سواتی کے خلاف اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن عدالت  میں سماعت ہوئی۔

سماعت کے آغاز میں اعظم سواتی کے وکیل بابر اعوان روسٹرم پرآئے اور عدالت سے کہا کہ ابھی تک ایف آئی اے نے اعظم سواتی کو پیش نہیں کیا۔ گزشتہ سماعت پر عدالت نے میڈیکل کا حکم دیا تھا۔ مقدمہ میں لگی دفعات سیکشنز سے متعلق عدالت کو آگاہ کروں گا۔

جج نے ریمارکس دیے کہ سیکیورٹی بھی ابھی تک نہیں آئی شاید وہ ملزم کو اسپتال لے کر گئے ہوں، آپ میرے چیمبر میں بیٹھ جائیں یا کوئی ایسوسی ایٹ کمرہ عدالت میں چھوڑ جائیں۔ جب بھی ملزم کو پیش کیا گیا آپ کو آگاہ کر دیا جائے گا۔

وکیل بابر اعوان دوبارہ روسٹرم پر آئے اور عدالت سے کہا کہ 8 بجے سے کھڑے ہیں آدھا گھنٹہ آدھا گھنٹہ کیا جا رہا ہے۔ جس پر جج نے کہا کہ آپ بتائیں ہم کیا کریں؟

Advertisement

وکیل بابر اعوان نے کہا کہ ایف آئی اے کو پابند کریں وہ وقت پر ملزم کو عدالت پیش کریں۔

جج نے ریمارکس دیے کہ وقت تو فکسڈ نہیں ہو سکتا۔

ایڈووکیٹ بابراعوان نے کہا کہ آپ سینئر سول جج ہیں ایف آئی اے کو وقت پر ملزم کو پیش کرنیکا پابند بنائیں۔

جج نے وکلا سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کمرہ عدالت سے رش تو کم کریں۔

وکلا نے جواب دیا کہ  ملزم اعظم سواتی سینئر وکیل ہیں، جس پرجج شبیر بھٹی نے کہا کہ اگر ایف آئی اے ملزم کو نہیں لاتے تو نہ لائیں۔ جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ اڑھائی بجے سنایا جائے گا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے جج محمد شبیرسینیٹراعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ میں ایک دن کی توسیع کر دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر