
ہم اس مہنگائی کے خاتمے کیلئے ہر سطح پر احتجاج کریں گے، حلیم عادل شیخ
رہنما تحریکِ انصاف حلیم عادل شیخ نے کہا الیکشن کمیشن نے پی ڈی ایم کی بی ٹیم کا کردارادا کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ آج کریڈٹ کے لئے شرجیل میمن جیسے بھی پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ عمران خان کو ملک کی اعلیٰ عدلیہ نے صادق امین قرار دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے پی ڈی ایم کی ب ٹیم کا کردار ادا کیا ہے۔ آپ لوگوں کی بغلیں بجانے سے کچھ نہیں ہوگا
رہنما پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔ حقیقی آزادی کی تحریک شروع ہوچکی ہے۔ آپ لوگوں کو بھاگنے کا راستہ نہیں ملے گا۔
قائدِ حزبِ اختلاف حلیم عادل شیخ نے کہا کہ فیٹف پر قانون سازی پر این آر او مانگا جارہا تھا۔ پی ٹی آئی کی حکومت کا ثمر ہے آج پاکستان گرے لسٹ سے نکلا ہے۔
ان سے قبل وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ بھارت نے بہت کوشش کی کہ پاکستان گرے لسٹ میں ہی رہے لیکن پاکستان فیٹف کی گرے لسٹ سے باہر نکل آیا ہے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر سندھ نے کہا کہ پاکستان کو بڑی کوشش کے بعد گرے لسٹ سے نکالا گیا ہے اور اس کا کریڈٹ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو جاتا ہے جو دنیا بھر میں پیغام لیکر جارہےتھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News