آسٹریلیا کے آل راؤنڈر مچل مارش نے پاک بھارت ٹاکرے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس میچ کے بعد ورلڈ کپ کی اہمیت ختم ہو گئی ہے۔
اتوار کے روز میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 میں گزشتہ روز پاکستان اور بھارت کے مابین ہونے والا بلاک بسٹر میچ ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کی فتح پر ختم ہوا تھا۔
اس ٹاکرے کو کل کروڑوں شائقین نے ٹی وی اور موبائل کی اسکرینوں پر لائیو دیکھا، روایتی حریفوں کا یہ ٹکراؤ کرکٹ سے رغبت نہ رکھنے والوں کو بے حد پسند ہے۔
کل ہونے والے میچ میں بھارت نے پاکستان کو آخری بال پر شکست دی تھی، ایم سی جی میں اس سنسنی خیز مقابلے کی دنیا بھر ایسی بازگشت سنائی دی کہ مچل مارش بھی خود کو نہ روک سکے۔
آج ہونے والی ایک پریس کانفرنس میں مچل مارش نے اعتراف کیا کہ کرکٹ کے مقابلے اس سے زیادہ بہتر نہیں ہو سکتے جو اتوار کو میلبورن میں دنیا نے دیکھا۔
مچل مارش نے یہاں تک کہا کہ میں اصل میں سوچتا ہوں ہوں کہ ہمیں ورلڈ کپ کو اب یہیں پر روک دینا چاہیئے اگر اس سے بہتر کوئی میچ ہو سکتا ہے تو پھر شاید ہمیں اس ایونٹ کے تین ہفتے شاندار لگیں گے۔
مچل مارش کے مطابق ہندوستان بمقابلہ پاکستان ہمیشہ دیکھنے کے لیے ایک ناقابل یقین میچ ہوتا ہے اور میں اس بلاک بسٹر میچ کے متعلق سوچ بھی نہیں سکتا۔
مارش نے سری لنکا کے خلاف آسٹریلیا کے میچ کے موقع پر پریس کانفرنس میں کہا کہ پاک بھارت ٹاکرے کے اس ہجوم میں ہونا اور اس کا حصہ بننا مجھے پسند ہوگا۔
مچل مارش نے مزید کہا کہ ان دونوں روایتی حریفوں کی یہ جنگ واقعی اعصاب کی جنگ ہے جس میں کامیاب وہی ہوتا ہے جو اپنے اعصاب کو قابو میں رکھے، یہ قانون میچ دیکھنے والوں پر بھی لاگو ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
