Advertisement

کراچی میں سال 2022 کے دوران ہونے والے ٹریفک حادثات کے اعداد و شمار صرف بول نیوز پر

کراچی میں سال 2022 کے دوران ہونے والے ٹریفک حادثات کے اعداد و شمار بول نیوز نے حاصل کر لیے۔

تفصیلات کے مطابق رواں سال کے دوران 164 افراد جاں بحق اور 148 زخمی ہوئے؛ ڈسڑکٹ ساؤتھ میں 15 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوئے، ڈسڑکٹ سٹی میں 4 افراد جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوئے جبکہ ڈسڑکٹ سینڑل میں 16 افراد جاں بحق اور  15 افراد زخمی ہوئے۔

ڈسٹرکٹ ایسٹ میں 22 افراد جاں بحق اور 18 افراد زخمی، ڈسڑکٹ ویسٹ میں 59 افراد جاں بحق اور 75 افراد زخمی، ڈسڑکٹ کورنگی میں 13 افراد جاں بحق اور 9 افراد زخمی جبکہ ڈسٹرکٹ ملیر میں 40 افراد جاں بحق اور 29 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

بس کی ٹکر سے کراچی میں 11 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے، منی بس کی ٹکر سے 8 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوئے، کوچ کی ٹکر سے 5 افراد جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوئے، ٹریلر کی ٹکر سے 20 افراد جاں بحق اور 14 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اس ہی طرح ٹرک کی ٹکر سے 36 افراد جاں بحق اور 9 افراد زخمی ہوئے، ڈمپر کی ٹکر سے 14 افراد جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہوئے، واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 12 افراد جاں بحق اور 16 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

Advertisement

2022 کے دوران 115 موٹر سائیکل سوار حادثات کا شکار ہو کر جاں بحق ہوئے جبکہ 32 راہگیر سڑک عبور کرتے ہوئے ٹریفک حادثات کا شکار ہو کر جاں بحق ہوئے۔

 

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
آزاد صحافت مضبوط، شفاف اور جمہوری پاکستان کی ضمانت ہے، وزیراعظم
کراچی میں خوفناک آتشزدگی سے 200 جھگیاں، متعدد مویشی اور موٹرسائیکلز راکھ
دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست جاری، لاہور کی ایک درجہ تنزلی
پاکستان اور کینیڈا کے درمیان زرعی تعاون کے فروغ پر اتفاق
دن میں شدید گرمی، شہر قائد میں خنکی بس صبح و رات تک محدود
Advertisement
Next Article
Exit mobile version