ایک فلائٹ میں دو خواتین اُلجھ پڑیں اورمار پیٹ شروع کر دی۔
سوشل میڈیا پردو خواتین کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو خواتین فلائٹ میں لڑ رہی ہیں۔
A female passenger was kicked off from #Delta's flight from #Atlanta to #NewYork. The passenger was told by the crew to get off the plane after refusing to put her dog into a carry case, also threw a bottle of water at other passenger. 🎥©Vincentscrows/Reddit#DeltaAirlines pic.twitter.com/aVhTx4nnLz
— FlightMode (@FlightModeblog) October 15, 2022
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون ایک دوسرے کو بوتل بھی کھینچ کرمار رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ ویڈیو نیویورک فلائٹ کی ہے۔
نیویورک فلائٹ میں ہونے والی لڑائی کی ویڈیو پرسوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خواتین پر تنقیدی کمنٹس کیے جا رہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فلائٹ اٹینڈنٹ نے کتے کو گود سے اتارنے کو کہا تو خاتون کو غصہ آ گیا لیکن جب فلائٹ میں موجد ایک مسافر خاتون نے خاتون کا مزاق اُڑایا تو انہوں نے بوتل ہی دے ماری۔
تاہم فلائٹ کے عملے نے بتایا کہ خاتون نے بہت بدتمزی کی تاہم ویڈیو میں سنا بھی جا سکتا ہے کہ چیختی ہوئی خاتون کو اپنے کتے کے ساتھ فلائت سے اُترنا کا مشورہ دیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ اسسے قبل بھارت کی لوکل ٹرین میں دو خواتین ایک سیٹ پر بیٹھنے کے لیے لڑ پڑیں تھیں۔
Fight between two female passengers over a seat in #Local #TRAIN .
The woman police constable who went to the rescue got hurt.
Both women filed a case against each other at Vashi Railway Police Station.@Central_Railway #Mumbai pic.twitter.com/nFOKv7bOWv
— Siraj Noorani (@sirajnoorani) October 6, 2022
وائرل ہونے والی ویڈیو میں خواتین کو ایک دوسرے سے غیر مناسب الفاظ میں لڑتے اور ایک دوسرے کے بال نوچتے ہوئے دیکھا گیا۔
تاہم ایک خاتون کانسٹیبل نے مسافر خواتین کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن ان کی کوششیں رائیگاں گئیں اور وہ زخمی بھی ہوگئیں۔
اس حوالے سے ریلوے اسٹیشن کے سینئر پولیس انسپکٹر ایس کٹارے نے بتایا تھا کہ سیٹ پر جھگڑے کے بعد چند خواتین نے ایک دوسرے کو مارنا شروع کر دیا اور اس وجہ سے ایک خاتون کانسٹیبل بھی زخمی ہو گئیں۔
واضح رہے کہ پولیس اہلکار نے بتایا تھا کہ ایک بزرگ خاتون اور اس کی پوتی لوکل ٹرین میں سوار ہوئی اور سیٹ خالی ہونے کا انتظار کرنے لگئیں تاہم جیسے ہی دوسری خاتون سیٹ پر بیٹھنے لگتی ہیں تو یک دم جھگڑا شروع ہو جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News