کانگو، میوزک کنسرٹ میں بھگدڑ، 11 افراد ہلاک

افریقی ملک کانگو میں معروف گلوکار فلی ایپوپا کے کنسرٹ میں بھگدڑ مچنے سے 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ نے ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو میں افریقی میوزک سٹار فلی ایپوپا کے میوزک کنسرٹ کے لیے منتظمین کو مورد الزام ٹھہرایا۔
ملک کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ جمہوریہ کانگو کے دارالحکومت کے سب سے بڑے اسٹیڈیم میں افریقی میوزک سٹار فلی ایپوپا کے سرکردہ کنسرٹ میں بھگدڑ مچنے سے 11 افراد ہلاک ہو گئے۔
وزیر داخلہ ڈینیئل اسلو اوکیٹو نے اتوار کے روز ان ہلاکتوں کا ذمہ دار منتظمین کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ دارالحکومت کنشاسا میں شہیدوں کے اسٹیڈیم میں گنجائش سے زیادہ افراد موجود تھے۔
ایک غیر ملکی نیوز ایجنسی نے اپنے نامہ نگار کے حوالے سے بتایا کہ اسٹیڈیم 80 ہزار کی گنجائش سے زیادہ کھچا کھچ بھرا ہوا تھا اور کچھ ہجوم نے زبردستی وی آئی پی اور مخصوص حصوں میں جانے پر مجبور کیا۔
وزیر داخلہ ڈینیئل اسلو اوکیٹو نے جائے حادثہ پر نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ 11 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ متعدد زخمی ہیں۔
وزیر داخلہ ڈینیئل اسلو اوکیٹو نے کہا کہ وہ انسانی جان کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں اور کہا کہ اس میوزک کنسرٹ کے منتظمین کو سزا ملنی چاہیے۔
سیکیورٹی فورسز نے اس سے قبل اسٹیڈیم کے باہر گلیوں میں پرتشدد ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس فائر کی تھی جہاں کنشاسا میں پیدا ہونے والے ایپوپا کے کنسرٹ سے پہلے بہت سے لوگ جمع تھے۔
افریقہ کے معروف موسیقاروں میں سے ایک 44 سالہ فلی ایپوپا کے البمز دنیا بھر میں مشہور ہیں۔
تاہم کچھ افراد کا کہنا ہے کہ فلی ایپوپا کنسرٹ میں کئی گھنٹے کی تاخیر سے پہنچے تھے جس کی وجہ ہجوم کی تعداد میں اضافہ ہو گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

