اسلام آباد کی مقامی عدالت نے تحریکِ انصاف کے رہنما اعظم سواتی کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق سینئر سول جج شبیر بھٹی نے ایف آئی اے کی استدعا پر فیصلہ سنایا جس میں کہا گیا کہ آئندہ سماعت پر ملزم اعظم سواتی کا میڈیکل کرا کر پیش کیا جائیگا۔
رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی کو سینئر سول جج شبیر بھٹی اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن کی عدالت میں میں پیش کیا گیا۔
اعظم سواتی کو گزشتہ رات ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے گرفتار کیا۔
ایف آئی اے کی جانب سے اعظم سواتی کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔
اعظم سواتی کی جانب سے بابر اعوان، سردار مصروف خان اور فیصر جدون عدالت میں پیش ہوئے۔
وکلا نے کہا کہ صرف سیاسی بنیادوں پر اعظم سواتی کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اعظم سواتی پر رات گئے بدترین تشدد کیا گیا۔
عدالت نے ایف آئی اے کی جانب سے اعظم سواتی کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کیا۔
عدالت نے فوری طور پر اعظم سواتی کا پمز اسپتال میں میڈیکل کرانے کا حکم بھی دیا۔
ایف آئی اے اعظم سواتی کو لے کر پمز اسپتال میں روانہ ہو گئی۔
عدالت میں پیشی کے موقع پر اعظم سواتی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قانون کی خلاف وزری نہیں کی، انسانی حقوق اور آئین کی خلاف وزری نہیں کی، مجھے ایف آئی اے نے ایک ٹوئٹ گرفتار کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
