Advertisement

خاتون جج دھمکی کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی مستقل ضمانت منظور

عمران خان

الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کا کیس، عمران خان کی درخواست ضمانت مسترد

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے خاتون جج دھمکی کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی مستقل ضمانت منظورکر لی۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کے خلاف خاتون جج کو دھمکی دینے اور بغاوت کے تحت مقدمات کے معاملے پر سربراہ تحریکِ انصاف عمران خان اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے گزشتہ سماعت پر 50 ہزار روپے مچلکوں پر ضمانت آج تک کے لیے منظور کی تھی۔

پی ٹی آئی کے وکلاء نے نقد پانچ ہزار روپے جمع کرانے کی درخواست  جس پر جج نے حکم دیا کہ پانچ ہزار روپے نہیں پچاس ہزار روپے ہی جمع کرائے جائیں۔

عمران خان کی 6 اکتوبر کو سیشن جج کامران بشارت مفتی نے آج تک کے لیے ضمانت منظور کی تھی۔

Advertisement

چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان سیشن جج کامران بشارت مفتی کی عدالت میں پیش ہوئے۔ ان کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان اور پراسیکیوٹر واجد منیربھی عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے خاتون جج کو دھمکی دینے اور اشتعال انگیزی سے متعلق درج مقدمے میں عمران خان کی ضمانت کی توثیق کی۔

وکیل بابر اعوان  نے کہا کہ تھانہ مارگلہ میں بھی مقدمہ درج ہے، اس مقدمہ میں دہشتگردی کی دفعہ لگی تھی جو ہائیکورٹ نے ختم کر دی۔ شہباز گل کو گرفتار کر کے ننگا کیا گیا تشدد کیا گیا اس پر عمران خان نے کہا تھا کیس کریں گے۔

پراسیکیوٹر واجد منیرنے کہا کہ عمران خان نے سرکاری ملازمین کو دھمکیاں دیں۔

جج نے استفسار کیا کہ یہ جلسہ کدھر ہو رہا تھا؟ ایف نائن پارک میں جلسہ ہو رہا تھا پھر دفعہ 144 کیسے لگی؟ اس مقدمہ میں 506 ٹو تو نہیں لگی۔ عمران خان کے خلاف درج مقدمہ میں قابل ضمانت دفعات ہیں۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کامران بشارت مفتی نے احکامات جاری کیے۔

Advertisement

سیشن کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی مستقل ضمانت منظورکرلی جس کے بعد عمران خان عدالت سے واپس روانہ ہو گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست جاری، لاہور کی ایک درجہ تنزلی
پاکستان اور کینیڈا کے درمیان زرعی تعاون کے فروغ پر اتفاق
دن میں شدید گرمی، شہر قائد میں خنکی بس صبح و رات تک محدود
شہریوں کے تحفظ کیلئے سرحد پار دہشتگردوں کیخلاف اقدامات کرتے رہیں گے ، خواجہ آصف
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
3 سالہ میکرو اکنامک اور فسکل فریم ورک جاری،معاشی شرح نمو بڑھ کر 5.7 فیصدتک جانے کی توقع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version