Advertisement

وینزویلا میں مٹی کا تودہ گرنے سے 22 افراد ہلاک 50 سے زائد لاپتہ

وینزویلا کے وسطی علاقے میں شدید بارشوں کے باعث 22 افراد ہلاک اور 50 سے زائد افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حکام نے بتایا کہ ملک میں شدید بارش کی وجہ سے ہونے والی تازہ ترین مہلک آفت کی وجہ سے یہ واقعہ رونما ہوا ہے۔ ح

الیہ مہینوں میں بحران زدہ جنوبی امریکی ملک میں تاریخی طور پر زیادہ بارش کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے متاثرین کے لیے تین دن کے قومی سوگ کا اعلان کیا، جب کہ وینزویلا کے باشندے سوشل میڈیا پر مدد کی پیشکش کر رہے ہیں۔

نائب صدر ڈیلسی روڈریگیز نے لاس ٹیجیریاس قصبے میں جائے وقوعہ پر مقامی میڈیا کو بتایا کہ ہم یہاں بہت زیادہ نقصان ریکارڈ کررہے ہیں۔ وہیں انسانی نقصانات بھی ہوے ہیں۔

Advertisement

نائب صدر نے کہا کہ اب تک ہم نے صرف 22 افراد کو ڈھونڈا ہے، وہاں 52 سے زیادہ لوگ لاپتہ ہیں۔ ہم ان لوگوں کو تلاش کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

مٹی کا تودہ گرنے سے مکانات اور کاروبار تباہ ہو گئے اور کٹے ہوئے درختوں کی وجہ سے قصبے کی گلیاں کچرے کے ڈھیر میں بدل گئی ہیں۔ جو مٹی اور ملبے سے ڈھکی ہوئی تھیں، جن میں کٹی ہوئی لکڑی، گھریلو سامان اور ٹوٹی ہوئی کاریں شامل ہیں۔

ایک 55 سالہ رہائشی کارمین میلینڈیز نے ریاست اراگوا کے دارالحکومت کاراکاس سے 50 کلومیٹر دور قصبے میں اپنی پوری زندگی گزاری ہے، انھوں نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ میں نے اپنے گاؤں کو تباہ ہونے دیکھا ہے۔ میں نے لاس ٹیجیریا کھو دیا ہے۔

وینزویلا کے وزیر داخلہ اور انصاف ریمیگیو سیبالوس نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ تقریباً ایک ہزار لوگ بچاؤ کی کوششوں میں شامل ہوئے تھے، کیونکہ وہ بھی اس جگہ پر کام کر رہے تھے۔

مقامی رہائشیوں کو اپنے عزیز و اقارب اور پیاروں کی تلاش میں تباہ شدہ گھروں کی باقیات کو کھودتے ہوئے دیکھا گیا ہے، جب کہ تلاش کرنے والی ٹیمیں کتوں کے ساتھ ملبے میں پھنسے ہوئے زندہ بچ جانے والوں کی تلاش میں مصروف ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
امریکا میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، داعش سے وابستہ 4 افراد گرفتار
امریکی سینیٹ نے 100 سے زائد ممالک پر ٹرمپ کے عالمی ٹیکسز ختم کرنے کا بل منظور کرلیا
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version