Advertisement
Advertisement
Advertisement

عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر موبائل سروس بند رہے گی

Now Reading:

عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر موبائل سروس بند رہے گی
موبائل سروس بند

جشن عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کوئٹہ میں موبائیل فون سروس صبح 8 سے رات 8  تک بند رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ کی زیر صدارت 12 ربیع الاول کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں عید میلاد النبی ﷺ کے حوالے سے تقریبات کے انتظامات کاجائزہ اور صوبے میں امن وامان کی صورتحال پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور ڈی آئی جی کوئٹہ نے تفصیلی بریفنگ دی۔

ڈی آئی جی کوٹئہ نے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ  12ربیع الاول کے جلوسوں کیلئے کوٹئہ میں 2000 ہزار اہلکار تعینات ہوں گے، 19اضلاع میں کل 13 جلوس نکالے جائےگے۔

اجلاس میں مشیرداخلہ میر ضیاء اللہ نے کہا کہ جلوسوں کے شرکاء کو بہترین سہولتیں فراہم کی جائے، صبح آٹھ بجے سے شام آٹھ بجے تک موبائل سگنلز بند کیے جائیں گے،12  ربیع الاول کے دوران محافل، جلوسوں اور کی سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے گا۔

Advertisement

میر ضیاء اللہ نے کہا کہ ادارے امن و امان کی صورتحال کی بہتری اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے جانفشانی سے فرائض سرانجام دے رہی ہے، شرپسندوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے کیلئے مربوط انٹیلی جنس سے موثر انداز سے استفادہ کیا جائے گا۔

مشیرداخلہ نے یہ بھی کہا کہ مذہبی منافرت اور شدت پسندی پھیلانے والے عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے، مذہبی ہم آہنگی بھائی چارے اور قانون کی بالا دستی کو ہر صورت قائم رکھا جائے۔

میر ضیاء اللہ کا کہنا تھا کہ بارہ ربیع الاول کے جلوسوں کے راستوں پر عام ٹریفک کو متبادل راستے فراہم کئے جبکہ ٹریفک کی روانی کو ہر صورت بحال رکھا جائے اور سیکورٹی کے بہترین انتظامات کئے جائے۔

مشیرداخلہ میر ضیاء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ ایمرجنسی کی صورت میں پاک فوج کو اسٹینڈبائی رکھا گیا ہے، جلوس کی فضائی نگرانی بھی کی جائے گی جبکہ اسلحہ کی نمائش پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کرکٹ کو ترجیح دی ، کھیل میں سیاست کا دخل نہیں ہونا چاہیے ، محسن نقوی
ایشیا کپ،میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معافی مانگ لی
پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے بارہویں جماعت کے نتائج 2025 کی تاریخ اور وقت کا اعلان
شہر قائد میں چینی کے نرخ کیا ہوں گے؟ کمشنر کراچی نے بتا دیا
پاکستان اور یو اے ای کا میچ میں ایک گھنٹے تاخیر کا شکار،قومی ٹیم ہوٹل سے اسٹیڈیم پہنچ گئی
گھریلو صارفین کو ایل این جی کنکشنز دینے کا معاملہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر