
شاہد آفریدی نے پی ایس ایل کو الوداع کہہ دیا
قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ زمبابوے کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کو اپ سیٹ نہیں کہوں گا کیوں کہ انہوں نے اچھی کرکٹ کھیلی۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلدکپ کے گروپ 12 مرحلے میں زمبابوے کے ہاتھوں پاکستان کی بدترین شکست پر شائقین کرکٹ سمیت سابق کھلاڑی بھی مایوسی کا اظہار کررہے ہیں تاہم شاہد آفریدی نے اس جیت کا کریڈیٹ زمبابوے کی ٹیم کو دے دیا۔
Won’t call the result an upset, if you watched the match you know Zimbabwe played top cricket from ball #1 and showed how to defend a low total on a batting pitch. Congratulations @ZimCricketv on the win, your passion and hard work shows #PAKvsZIM
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) October 27, 2022
سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا ’’زمبابوے کے ہاتھوں قومی ٹیم کی شکست کو اپ سیٹ نہیں کہوں گا‘‘۔
شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ اگر آپ میچ دیکھیں تو پہلی گیند سے زمبابوے نے شاندار کرکٹ کھیلی، اور دکھایا کہ بیٹنگ پچ پر کم رنز کے ہدف کا دفاع کیسے کرتے ہیں، آپ کو جیت پر مبارکباد دیتا ہوں، آپ کی محنت اور لگن دکھائی دی۔
یہ بھی پڑھیں؛ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ایک اور اپ سیٹ، زمبابوے نے پاکستان شکست دیدی
اس سے قبل پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں بھی بھارت کے ہاتھوں 4 وکٹوں کی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
واضح رہے کہ زمبابوے نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کو پہلی بار کسی بڑے ایونٹ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے شکست دی جس سے قومی ٹیم کے اگلے مرحلے میں رسائی کے امکانات تقریباً ختم ہوگئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News