Advertisement
Advertisement
Advertisement

اگر ، مگر ، کب اور کیسے پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے ؟

Now Reading:

اگر ، مگر ، کب اور کیسے پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے ؟

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج کھیلے جانے والے گروپ 2 کے اہم میچ میں پاکستان نے نیدر لینڈ کے خلاف خوب پسینہ بہا کر جیت حاصل کی۔

پاکستان ٹیم کے لیے اس ایونٹ میں سیمی فائنل تک پہنچنے کے امکانات تقریباً معدوم ہو چکے ہیں، لیکن گرین شرٹس کے مداحوں کے لیے خوشخبری ہے کہ قومی ٹیم کو چند حالات اور حیرت انگیز واقعات ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک پہنچا سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے آج ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنی دوسری جیت درج کی۔ ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں اس نے بھارت کو 5 وکٹوں سے شکست دی جس کے بعد اسی گروپ سے پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی راہ مزید مشکل بلکہ ناممکن ہو گئی ہے۔

 جنوبی افریقہ اس جیت کے ساتھ ہی سپر 12 کے گروپ-2 میں ٹاپ پر پہنچ گیا ۔ وہیں بھارتی ٹیم پہلے سے دوسرے نمبر پر آگئی ہے اور اب گروپ سے پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے راستے میں کانٹے بچھا دیئے ہیں۔

جنوبی افریقہ کو پاکستان اور نیدرلینڈز سے اب میچ کھیلنا ہے۔ سیمی فائنل کی دوڑ میں رہنے کیلئے پاکستان کو کسی بھی قیمت پر جیتنا ضروری ہے۔

Advertisement

دوسری جانب اگر افریقہ کی ٹیم آخری میچ جیت جاتی ہے تو اس کے 7 پوائنٹس ہو جائیں گے۔ اس کے فی الحال 3 میچوں میں 5 پوائنٹس ہیں، لیکن اگر جنوبی افریقہ کے بقیہ دو میچز بارش سے متاثر ہوں تو پھر پاکستان کو سیمی فائنل میں جانے کا موقع مل سکتا ہے ۔

یاد رہے کہ پاکستان کی ٹیم اگلے دو میچز جیت کر صرف 6 پوائنٹس تک ہی پہنچ سکتی ہے، وہیں بھارت کو بنگلہ دیش اور زمبابوے کے خلاف کھیلنا ہے۔ اگر وہ اپنے دونوں میچ جیت جاتا ہے تو اس کے 8 پوائنٹس ہوجائیں گے۔

اگر جنوبی افریقہ کی قسمت اچھی رہی تو پھر ایسی صورت میں پاکستان کو آخری 4 کی دوڑ میں رہنے کیلئے دعا کرنی ہوگی کہ بھارت اپنے دونوں میچز ہارے یا کم از کم ایک میچ ہار جائے یا بارش کی وجہ سے دونوں میچز منسوخ ہو جائیں۔

دوسری جانب بنگلہ دیش کے اس وقت 3 میچوں میں 4 پوائنٹس ہیں اور وہ پوائنٹس ٹیبل میں تیسرے نمبر پر ہے۔ وہ دونوں میچ جیت کر 8 پوائنٹس تک پہنچ سکتا ہے۔

زمبابوے کو بھارت کے علاوہ نیدرلینڈز سے میچ کھیلنا ہے۔ اس کے 3 میچوں میں 3 پوائنٹس ہیں۔ وہ بھی 7 پوائنٹس تک پہنچ سکتا ہے۔ وہ فی الحال ٹیبل میں چوتھے نمبر پر ہے.

پاکستان نے 3 میچوں میں ایک میچ جیتا ہے اور 5 ویں نمبر پر ہے۔ حالانکہ اس کا نیٹ رن ریٹ بنگلہ دیش اور زمبابوے سے بہتر ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ گروپ کی چھٹی ٹیم نیدرلینڈز اپنے تینوں میچ ہارنے کے بعد سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہے ۔

یاد رہے کہ بھارت نے 2007 اور پاکستان نے 2009 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتا تھا، اور دونوں ٹیموں دوسرے عالمی خطاب کا طویل عرصے سے انتظار کر رہی ہیں۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم ابھی تک ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے علاوہ ون ڈے ورلڈ کپ کا ٹائٹل بھی نہیں جیت سکی ہے۔ لیکن ٹورنامنٹ کے 8 ویں سیزن میں انہوں نے اب تک اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے.

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر سیریز نام کر لی
سوشل میڈیا پر وائرل سعودی عرب کا ’اسکائی اسٹیڈیم‘ اے آئی کی کارستانی نکلا
سابق بھارتی کرکٹر اظہرالدین ریاستی حکومت میں پہلے مسلم وزیر بن گئے
مستقل تنقید کا شکار بابر اعظم نے ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر