Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

دین کیلئے مفتی رفیع عثمانی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، مصطفیٰ کمال

Now Reading:

دین کیلئے مفتی رفیع عثمانی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، مصطفیٰ کمال
مصطفیٰ کمال

ہم اپنے شہیدوں کا خون ضائع نہیں ہونے دیں گے، مصطفیٰ کمال

مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ دین کے لیے مفتی رفیع عثمانی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

اپنے ایک بیان میں چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے محترم مفتی اعظم پاکستان و صدر جامعہ دارالعلوم کراچی جناب حضرت مولانا مفتی رفیع عثمانی صاحب کے انتقال پر گہرے افسوس اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔

چئیر مین پی ایس پی نے کہا کہ حضرت مولانا مفتی رفیع عثمانی صاحب کی رحلت سے دنیا جاری فیض سے محروم ہوگئی ہے، دین کے لیے انکی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

سید مصطفیٰ کمال نے حضرت مولانا مفتی رفیع عثمانی کے لواحقین، علماء اور شاگردوں سے دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے حضرت مولانا مفتی رفیع عثمانی کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

Advertisement

واضح رہے کہ معروف عالم دین مفتی محمد رفیع عثمانی کراچی میں انتقال کرگئے، مفتی محمد رفیع عثمانی طویل عرصہ سے علیل تھے اور انتہائی نگہداشت میں تھے۔

مرحوم مفتی محمد رفیع عثمانی مفتی اعظم پاکستان تھے جبکہ مرحوم شفیع عثمانی کے بیٹے اور مفتی تقی عثمانی کے بڑے بھائی تھے۔

مفتی محمد رفیع عثمانی وفاق دارالمدارس العربیہ کے سرپرست اعلیٰ تھے۔

علاوہ ازیں مفتی رفیع عثمانی کے بھتیجے سعود عثمانی نے فیس بک پوسٹ کے ذریعے ان کی موت کی تصدیق کی۔

سعود عثمانی کا کہنا ہے کہ کس دل سے کہوں کہ میرے محبوب چچا مفتی اعظم پاکستان مولانا محمد رفیع عثمانی ابھی کچھ دیر قبل انتقال فرما گئے، انا للہ و انا الیہ راجعون۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب، 9 نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا
سابق آئی ایس آئی چیف کا فیض آباددھرنا کمیشن کو دیا گیا بیان سامنے آ گیا
آئی ایم ایف کی پاکستانی معیشت میں بہتری کی پیش گوئی
پنجاب میں ممکنہ بارشوں سے نمٹنے کے لیے پی ڈی ایم اے نے کمر کس لی
سرکاری ملازمین کے لئے عمر کی شرط؛ حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا
دہشتگردوں کو کسی بھی جگہ سے فعال نہ ہونے دیں، آرمی چیف کی کور کمانڈرز کانفرنس میں ہدایت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر