Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی رہنما سبحان علی ساحل گلشن اقبال سے گرفتار

Now Reading:

پی ٹی آئی رہنما سبحان علی ساحل گلشن اقبال سے گرفتار

سبحان علی ساحل کو گلشن بیت المکرم مسجد کے قریب سے گرفتار کیا گیا، پولیس نے سبحان علی ساحل کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

پولیس نے تالا توڑ کر سبحان علی ساحل کو انہیں ایک گھر سے گرفتار کیا، پولیس کی جانب سے سبحان علی ساحل کی تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنماء کی تلاش کیلئے فہیم خان ، ریاض حیدر ،سیف الرحمن مختلف تھانوں کے دورے کر رہے ہیں۔

سبحان علی ساحل کی گرفتاری ، پی ٹی آئی رہنماؤں کا سخت ردعمل سامنے آگیا

پی ٹی آئی رہنما سبحان علی ساحل کی گرفتاری پر پی ٹی آئی رہنماؤں کا سخت ردعمل سامنے آگیا ہے۔

Advertisement

حلیم عادل شیخ

قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء سبحان علی ساحل کی گرفتاری پر مذمت کی ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ سبحان علی ساحل کی گرفتاری سندھ حکومت کے بوکھلاہٹ کی نشانی ہے، سندھ پولیس نے غلامی کے اور کتنے تمغے سجانے ہیں۔

حلیم عادل شیخ نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کارکنان کے خلاف حکومت گردی قابل مذمت ہے، عمران خان کے ساتھیوں ورکروں کو جھکانے ڈرانے والے ناکام ہونگے۔

قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ تماشے لگانے والے یاد رکھیں وقت ضرور بدلے گا، سبحان علی ساحل کو فوری رہا کیا جائے۔

بلال غفار

اپنے ایک بیان میں پی ٹی آئی کراچی کے صدر بلال غفار نے سبحان علی ساحل کی گرفتاری پر مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت اور وفاقی حکومت پی ٹی آئی کے ورکرز سے خوفزدہ ہے

بلال غفار نے کہا کہ سبحان علی ساحل کو گرفتار نہیں بلکہ اغواء کیا گیا ہے، سبحان علی ساحل کا کیا جرم ہے بتایا جائے۔

Advertisement

پی ٹی آئی کراچی کے صدر بلال غفار نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کی پولیس نے غلامی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں، لگتا ہے سندھ حکومت نے جیلیں بےگناہوں سے بھرنے کی ٹھان لی ہے، سبحان علی ساحل کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

خرم شیر زمان

پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے بھی اپنے ایک بیان میں سبحان علی ساحل کی گرفتاری پر مذمت کی ہے۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ سندھ پولیس کی جانب سے سبحان علی ساحل کی گرفتاری کی مذمت کرتا ہوں، سبحان علی ساحل عمران خان کے ساتھ کھڑے رہنے کی قیمت ادا کررہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کا کوئی ورکر رہنماء ان غیر آئینی گرفتاریوں سے گھبرانے والا نہیں، پولیس جرائم ختم کرنے میں پیچھے انتقامی کارروائیوں میں سب سے آگے ہے۔

پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے پولیس کا سیاسی استعمال کرکے محکمے کی عزت داؤ پر لگادی ہے، آئی جی سندھ غلامی کے بجائے اپنا فرض ادا کریں، سبحان علی ساحل کو فوری رہا نہ کیا گیا تو شدید ردعمل دیں گے

Advertisement

ارسلان تاج

پی ٹی آئی سندھ کے ترجمان و رکن صوبائی اسمبلی ارسلان تاج نے بھی پارٹی کے سینئر رہنما و کراچی کے سابق صدر سبحان علی ساحل کی گرفتاری پر مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سبحان علی ساحل کی غیر قانونی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

ارسلان تاج نے کہا کہ سبحان علی ساحل کی گرفتاری سے سندھ حکومت کی بوکھلاہٹ کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے، ہم ہر طرح کے حالات کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آخر انہیں پر امن کارکنان اور رہنماؤں سے کس بات کا خوف ہے؟ پی ٹی آئی کا ہر شخص عمران خان ہے، یہ کتنوں کو گرفتار کریں گے، ہمارا احتجاج مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔

رکن صوبائی اسمبلی ارسلان تاج کا مزید کہنا تھا کہ ہم سبحان علی ساحل کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں، اس قسم کی ماورائے قانون گرفتاریاں کسی صورت قابل قبول نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آرمی چیف عاصم منیر کی جانب سے شہیدکسٹمزحکام کو بھرپور خراج عقیدت
گورنر سندھ کی جانب سے اسٹریٹ کرائم کا شکار افراد میں موٹر سائیکل اور چیک تقسیم
خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، تین دہشت گرد جہنم واصل
ملک میں آئین کی بالادستی ہونی چاہیے، حافظ نعیم الرحمان
حکومتی بینچوں پر کوئی نہیں بیٹھا سوالوں کے جواب کون دےگا؟ عمرایوب
لوگ اپنے ثقافتی ورثے سے پہچانے جاتے ہیں، چیف جسٹس پاکستان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر