Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

یورپ کے سب سے بڑے نیوکلیئر پاور پلانٹ پر روس کی بمباری، میڈیا رپورٹس

Now Reading:

یورپ کے سب سے بڑے نیوکلیئر پاور پلانٹ پر روس کی بمباری، میڈیا رپورٹس

یوکرین میں روس کے زیر کنٹرول علاقے میں قائم زاپوریزہیا نیوکلیئر پاور پلانٹ پر روس نے گولہ باری کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یوکرین کے علاقے میں قائم یورپ کے سب سے بڑے زاپوریزہیا نیوکلیئر پاور پلانٹ کے ارد گرد روسی افواج نے گولہ باری کی ہے۔

انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے بھی روسی افواج کی گولہ باری کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین سے موصول ہونے والی ہماری ٹیم کی رپورٹس پریشان کن ہیں۔

واضح رہے کہ یوکرین کے علاقے کائیف میں قائم زاپوریزہیا نیوکلیئر پاور پلانٹ یورپ کی سب سے بڑی نیوکلیئر سائٹ ہے جس پر روسی افواج کی گولہ باری کا الزام لگایا گیا ہے۔

یوکرائنی صدارت کے ایک مشیر کا کہنا ہے کہ کیف کئی بڑی فوجی فتوحات کے بعد ماسکو کے ساتھ مذاکرات کے لیے مغربی دباؤ کی مزاحمت کر رہا ہے۔

Advertisement

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق روس نے ایران کے ساتھ روسی سرزمین پر سینکڑوں بغیر پائلٹ کے ہتھیاروں کے طیاروں کی تیاری شروع کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔

یوکرین کی نیوکلیئر انرجی فرم نے روسی فوج پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے زاپوریزہیا نیوکلیئر پاور پلانٹ پر گولہ باری کی اور صبح کم از کم 12 بار پلانٹ کی بنیادی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔

یوکرین کا کہنا ہے کہ روس ایک بار پھر پوری دنیا کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔

زاپوریزہیا نیوکلیئر پاور پلانٹ کی انتظامیہ نے ٹیلیگرام پر کہا کہ تباہ شدہ آلات کی فہرست سے ظاہر ہوتا ہے کہ حملہ آوروں نے جان بوجھ کر اس پلانٹ کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنا کر ناکارہ کر دیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق پلانٹ کے 5 ویں اور 6 ویں پاور یونٹوں کو دوبارہ بحال کرنے کے لیے کام جاری ہے، تاکہ یوکرائن کی ضروریات کے لیے بجلی کی پیداوار کو بحال کیا جائے۔

دوسری جانب روس کے نیوکلیئر پاور آپریٹر روزنرگواٹم نے گولہ باری کا الزام کیف پر لگایا، جب کہ فوج نے اسے اشتعال انگیزی قرار دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا بھر میں کل گلابی چاند کا نظارہ دیکھنے کو ملے گا
براعظم ایشیا، گلوبل وارمنگ کا سب سے زیادہ شکار ہونے والا خطہ
افغانستان کی تباہ کن معیشت سے متعلق نئی معلومات منظرعام پر آگئیں
مودی کے جھوٹوں کا پلندہ بے نقاب
فلسطین میں اسرائیلی جنگ کے 200 روز مکمل، غزہ شہر کا 70 فیصد بنیادی ڈھانچہ تباہ
خارکیف میں روسی میزائل حملے سے مقامی ٹیلی ویژن کا ٹاور تباہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر