Advertisement
Advertisement
Advertisement

فرانس: چرچ کے 11 پادریوں پر جنسی زیادتی کا الزام

Now Reading:

فرانس: چرچ کے 11 پادریوں پر جنسی زیادتی کا الزام
Advertisement

فرانس کے کیتھولیک چرچ کے 11 پادریوں پر جنسی زیادتی کا الزام لگایا گیا ہے جس کا اعتراف کارڈینل ریکار نے اپنے ایک خط میں بھی کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک کارڈینل نے 14 سالہ لڑکی سے جنسی زیادتی کا اعتراف کیا ہے، گزشتہ برس ایک فرانسیسی پینل نے اندازہ لگایا تھا کہ 70 برسوں میں تین لاکھ تین ہزار بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ فرانسیسی کیتھولک چرچ ان دنوں اسکینڈلز کی زد میں ہے۔کارڈینل ژاں پیئر ریکار بھی ان لوگوں میں شامل ہیں، جنہوں نے جنسی زیادتی کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

یہ انکشاف چرچ کی ایک کمیٹی نے گزشتہ روز کیا جبکہ 11 پادریوں میں سے بعض حال ہی میں بشپ کے عہدے پر کام کر رہے تھے اور بعض ماضی میں یہ عہدہ سنبھال چکے ہیں۔

جنسی زیادتی کرنے کے حوالے کارڈینل ریکار کا اعترافی خط گزشتہ روز فرانس کے جنوب مغربی شہر لورڈیس میں بشپس کی ایک کانفرنس میں پڑھ کر سنایا گیا۔

Advertisement

یاد رہے کہ آرچ بشپ ایرک ڈے مولاں بوفاں فرانسیسی بشپس کانفرنس کے سربراہ ہیں، انہوں نے گزشتہ روز اعلان کیا ہے کہ تمام ملزمان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

آرچ بشپ کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ تمام بشپ کارڈینل چرچ کے اس عوامی بیان پر حیران ہیں کیوں کہ ماضی میں ایسے تمام معاملات کو خفیہ رکھا جاتا تھا اور انہیں پس پردہ ہی حل کیا جاتا تھا۔

کارڈینل جاں پیئر ریکار نے اپنے اعترافی بیان میں لکھا ہے، 35برس پہلے، جب میں ایک پادری تھا، میں نے ایک 14 سالہ لڑکی کے ساتھ قابل مذمت رویہ اختیار کیا تھا۔

کارڈینل نے متاثرہ لڑکی سے معافی طلب کرتے ہوئے کہا ہے،اس میں کوئی شک نہیں کہ میرا رویہ متاثرہ شخص کے لیے سنگین اور دیرپا نتائج کا باعث بنا۔

کارڈینل ریکار 2001ء سے 2019 تک بوردو چرچ کے بشپ تھے، انہوں نے کہا کہ وہ تمام ذمہ داریوں سے دستبردار ہو جائیں گے اور چرچ اور قانونی حکام کے لیے ہر وقت دستیاب ہوں گے۔

ریٹائرڈ کارڈینل کی اس وقت عمر 78 برس ہے، گزشتہ برس فرانسیسی کیتھولک چرچ میں جنسی زیادتیوں کی تحقیقات کرنے والے ایک آزاد کمیشن نے کہا تھا کہ کئی برسوں تک چرچ کی صفوں میں ہزاروں پیڈو فائلز تھے۔

Advertisement

اس پینل نے اندازہ لگایا تھا کہ گزشتہ 70 برسوں میں تین لاکھ تین ہزار بچوں کو جنسی استحصال کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

2020 میں شائع ہونے والی ایک تحقیقی رپورٹ سے پتہ چلا تھا کہ انگلینڈ اور ویلز میں کیتھولک چرچ بچوں کو جنسی استحصال سے بچانے میں ناکام رہا جبکہ مبینہ مجرموں کو تحفظ بھی فراہم کیا گیا۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’جیت گیا تو دل کا دورہ پڑے گا‘، 238 بار ہارنے والا پھر الیکشن لڑنے کیلئے تیار
مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی افواج میں خودکشیوں کا بڑھتا رحجان
غزہ جنگ: اسرائیل غذائی قلت کو بطور ہتھیار استعمال کرنے لگا
مودی سرکار میں اقتدار کی ہوس حد سے زیادہ بڑھ چکی ہے، دی ڈپلومیٹ
جرمنی کے بعد امریکہ کا بھی کیجریوال کے لیے منصفانہ، شفاف اور بروقت قانونی عمل کا مطالبہ
سری لنکا، عدالت نے بدھ راہب کو اسلاموفوبیا پر مبنی بیان پر سزا سنا دی
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر