Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہنشاہ کھیل فٹ بال کا عالمی میلہ، البیت اسٹیڈیم میں شاندار افتتاحی تقریب

Now Reading:

شہنشاہ کھیل فٹ بال کا عالمی میلہ، البیت اسٹیڈیم میں شاندار افتتاحی تقریب
Advertisement

فٹ بال کی تاریخ کے مہنگے ترین ورلڈ کپ کا قطر کے دارالحکومت دوحہ میں شاندار افتتاحی تقریب کے ساتھ آغاز ہو گیا ہے۔

افتتاحی تقریب خیمے کی شکل والے البیت اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی، جس میں امریکی اداکار فری مین اور قطری یوٹیوبر غنیم المفتاح بھی شریک تھے۔

تاریخ میں پہلی بار ورلڈ کا آغاز قرآنی آیات سے کیا گیا، اداکار فری مین  نے فٹ بال کھیل کے ذریعے متحد ہونے کی صلاحیت کے بارے میں ایک ویڈیو بیان دیا۔

2022 ورلڈ کپ کا آغاز اتوار کے روز میزبان قطر اور ایکواڈور کے درمیان ٹورنامنٹ کے پہلے میچ سے قبل البیت اسٹیڈیم میں ایک شاندار افتتاحی تقریب کے ساتھ ہوا۔

امریکی اداکار فری مین قطری یوٹیوبر غنیم المفتاح کے ساتھ تہوار میں شامل ہوئے۔

Advertisement

جنوبی کوریا کے پاپ اسٹار جنگ کوک نے الخور کے اسٹیڈیم میں قطری گلوکار فہد الکوبیسی کے ساتھ ٹورنامنٹ کا گانا ڈریمرز گایا۔

ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں صرف 90 منٹ باقی رہ گئے، تقریب کا آغاز آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار فری مین نے فٹ بال کی متحد ہونے کی صلاحیت کے بارے میں ایک ویڈیو بیان کرتے ہوئے کیا۔

افتتاحی تقریب میں ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی 32 ٹیموں کی دیوہیکل واکنگ کٹس اور 2022 کے شوبنکر لایب کے ساتھ پچھلے ورلڈ کپ کے میسکوٹس شامل تھے۔

افتتاحی تقریب میں عرب ثقافت کے حوالے سے مختلف انداز کے ٹیبلوز پیش کئے گئے۔

مشرق وسطیٰ کے کسی مسلم ملک میں منعقد ہونے والے اس پہلے ورلڈ کپ میں سعودی عرب کے ولی عہد اور مصر، ترکی اور الجزائر کے صدور کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بھی شامل تھے۔

Advertisement

افتتاحی تقریب 30 منٹ تک جاری رہی جس کے بعد شاندار آتش بازی کی گئی۔

افتتاحی میچ کے بعد میزبان ملک قطر اور ایکواڈور کے مابین میچ سے ایونٹ کا باقاعدہ آغاز ہوا۔

Advertisement

قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ میں 32 ٹیموں کے درمیان 64 میچز کھیلے جائیں گے۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
متحدہ عرب امارات، معاہدے کی خلاف ورزی پر عثمان خان کے خلاف تحقیقات شروع
آئی پی ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا مجموعہ سن رائزز حیدرآباد نے بنا ڈالا
قومی ٹیم کے کپتان کی تبدیلی، شاہد آفریدی داماد کے حق میں سامنے آگئے
پی سی بی چیئرمین محسن نقوی سے آئی سی سی کے وفد کی ملاقات
عثمان خان نے ملک کی نمائندگی کی خاطر بڑی آفر ٹھکرادی
شاہد آفریدی نے عامر اور عماد کی واپسی کا فیصلہ درست قرار دے دیا
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر