Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

فیک فیلڈنگ کی اپیل فورتھ امپائر نے فیلڈ امپائر کو سونپ دی، بنگلہ دیش کوچ

Now Reading:

فیک فیلڈنگ کی اپیل فورتھ امپائر نے فیلڈ امپائر کو سونپ دی، بنگلہ دیش کوچ

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کوچ نے کہا کہ ویرات کوہلی کی فیک فیلڈنگ پر فورتھ امپائر سے بات کی تھی مگر انہوں نے فیصلہ فیلڈ امپائر کو سونپ دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین ہونے والے میچ سے قبل بنگلہ دیشی ہیڈ کوچ سیدھرن سری رام نے کہا کہ ویرات کوہلی کے دھوکہ دہی کے عمل کی شکایت فورتھ امپائر سے کی تھی۔

ہیڈ کوچ سریدھرن سری رام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے فورتھ امپائر کو کوہلی کی جعلی فیلڈنگ کے حوالے سے آگاہ کیا تھا مگر انہوں نے فیلڈ امپائرز کو حتمی فیصلہ دینے کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹوئنیٹ ورلڈ کپ سپر 12 کے میچ میں فیلڈنگ کے دوران بھارتی فیلڈر ویرات کوہلی نے جعلی فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا تھا، جس پر بھارتی ٹیم کو پانچ رنز کا جرمانہ ہو سکتا تھا۔

فیلڈ میں موجود دونوں امپائرز ویرات کی اس دھوکہ دہی کو دیکھ نہ پائے جس کی وجہ بنگلہ دیش یہ میچ پانچ رن سے ہار گیا۔

Advertisement

میچ کے بعد بنگلہ دیش کے وکٹ کیپر نورالحسن نے ویرات کوہلی پر جعلی فیلڈنگ کا الزام لگایا تھا، نور الحسن نے امپائر سے سابق بھارتی کپتان کی جعلی فیلڈنگ کرنے پر بھارت کے خلاف پانچ رنز کا جرمانہ لگانے کا مطالبہ کیا تھا۔

بنگلہ دیش کے ہیڈ کوچ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم نے کوئی تاخیر نہیں کی بلکہ جیسے ہی یہ واقعہ ہوا ہم نے فوری طور پر فورتھ امپائر سے بات کی، فورتھ امپائر نے کہا کہ یہ آن فیلڈ امپائر کی کال تھی۔

واضح رہے اس میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 185 رنز بنائے تھے، بنگلہ دیش کی ٹیم نے ہدف کے تعاقب میں 7 اوورز میں بنا کوئی نقصان کے 66 رنز بنا لیے تھے، لیکن بارش کی وجہ سے میچ کو روکنا پڑا۔

بارش سے متاثرہ میچ کو دوبارہ شروع کیا گیا تو بنگلہ دیش کو ڈی ایل ایس کے تحت 16 اوورز میں 151 رنز کا نظر ثانی ہدف ملا، مگر بھارت یہ میچ 5 رنز سے جیتنے میں کامیاب ہو گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کرکٹر ناصر جمشید نے 7 سال بعد اپنی غلطی تسلیم کر لی
نیپالی بیٹسمین نے تاریخ رقم کر دی، ایک اوور میں 6 چھکے جڑ دیئے
ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے کیوی ٹیم پاکستان پہنچ گئی
پی سی بی، سیاسی بھرتیوں کی فہرست طلب کر لی گئی
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ نے مقامی ہوٹل میں رپورٹ کردیا
پاک نیوزی لینڈ سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر