Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی گلوکار ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی بحالی پر سراپا احتجاج

Now Reading:

امریکی گلوکار ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی بحالی پر سراپا احتجاج

امریکہ کے معروف گلوکار جیک وائٹ نے امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی بحالی پر سخت احتجاج کیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی گلوکار جیک وائٹ نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی بحالی پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ایلن مسک کو فیصلہ واپس لینے کی درخواست کی۔۔

جیک وائٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی بحالی  کے بعد احتجاجاً اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھی ڈیلیٹ کردیا۔

گلوکار نے انسٹاگرام پر ایلون مسک کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی بحالی پر نوٹ شیئر کیا ۔نہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی بحالی کے فیصلے کو ’ناگوار‘ اور ’قابلِ مذمت‘ اقدام قرار دیا اور ایلون مسک سے درخواست کی کہ وہ ’سچائی‘ کا ساتھ دیں۔۔

جیک وائٹ نے آن لائن پول کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق ممنوعہ اکاؤنٹ کو دوبارہ بحال کرنے کے ٹویٹر کے مالک کے فیصلے پر ایلون مسک کو نشانہ بنایا۔ وائٹ سٹرپس کے سابق موسیقار نے اسے مسک کی جانب سے غلط حرکت قرار دیا۔

Advertisement

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر خریدنے سے پہلے ایلون مسک نے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا تھا کہ وہ ٹرمپ کا اکاؤنٹ دوبارہ بحال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

گلوکار جیک وائٹ ایلون مسک کے اس اقدام سے مشتعل بہت سے عوامی شخصیات میں سے ایک تھے۔

جیک وائٹ نے سابق صدر کے اکاؤنٹ کی بحالی بالکل ناگوار قرار دیا اور ایک انسٹاگرام پوسٹ میں اکاؤنٹ کی بحالی کو “ایک گدھے کی حرکت” قرار دیتے ہوئے ایلون مسک کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے رہے۔

جیک وائٹ نے کہا کہ ایلون مسک کا ارادہ اب معلوم ہوا ہے وہ جھوٹے لوگوں کو اپنا پلیٹ فارم دے رہا ہے، انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کو ٹوئٹر سے ہٹا دیا گیا تھا کیونکہ اس نے متعدد بار تشدد کو ہوا دی تھی، لوگ اس کے جھوٹ اور انا کے نتیجے میں مارے گئے اور زخمی ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت مذہبی آزادی کیلئے سب سے بڑا خطرہ
اسرائیل کا ایران پر حملہ، ایران نے فضائی دفاعی نظام فعال کردیا
عید الاضحیٰ کب ہوگی؟ ماہرین فلکیات کی پیشگوئی سامنے آگئی
افغانستان؛ طالبان کے دورِ اقتدار میں آزادی صحافت پر وار جاری
مودی سرکار کی اگنی پتھ اسکیم پر کانگریس کی کڑی تنقید
انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے کے بعد سونامی الرٹ جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر