Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پسندیدہ کرکٹر کے اعزاز میں وال آرٹسٹ کی انوکھی تصویر

Now Reading:

پسندیدہ کرکٹر کے اعزاز میں وال آرٹسٹ کی انوکھی تصویر

بھارت کے مشہور وال (دیوار) آرٹسٹ گرسیت سنگھ نے اپنے پسندیدہ بھارتی سپر اسٹار کھلاڑی کے اعزاز میں منفرد تصویر بنائی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے معروف وال آرٹسٹ گرسیت سنگھ نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی کی تصویر بنائی، یہ تصویر اس لحاظ سے منفرد اور دلچسپ ہے کہ اس میں برش اور رنگ کے بجائے کرکٹ کی ریڈ بال کا استعمال کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گرسیت سنگھ نے ویرات کوہلی کے مداحوں کے ساتھ مل کر بھارتی ٹیم کے اسٹار بیٹسمین ویرات کوہلی کے چہرے کا 20 بائے 20 فٹ کی ایک تصویر کرکٹ کی ریڈ بال سے بنائی۔

یہ تصویر ممبئی کے کارٹر روڈ ایمفی تھیٹر پر بنائی گئی، اس تصویر کو بنانے میں 9 گھنٹے کا وقت لگا، ویرات کوہلی کے سیکڑوں مداحوں نے اس قد آور تصویر کی تیاری میں وال آرٹسٹ گرسیت سنگھ کا بھرپور ساتھ دیا۔

Advertisement

جبکہ اس تصویر کو بنانے کے لیے اسپانسر شپ کھیلوں کے سامان کے حوالے سےمشہور ایک بین الاقوامی کمپنی کے پاس تھی۔

ویرات کوہلی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اس تصویر کو بنانے کا آغاز صبح 8 بجے ہی شروع ہو گیا تھا، اس موقع پر ویرات کوہلی کے بچپن کے کوچ راج کمار شرما بھی موجود تھے۔

کوچ راج کمار شرما نے کہا کہ یہ ایک حیرت انگیز اور بہت ہی تخلیقی کام ہے، اور مجھے ویرات کو مداحوں کی جانب سے اتنا پیار ملتے ہوئے دیکھ کر بہت فخر محسوس ہو رہا ہے۔

کھیلوں کا سامان بنانے والی کمپنی کے بھارت کے مینجنگ ڈائریکٹر ابھیشک گنگولی نے اس موقع پر کہا کہ ویرات کوہلی جدید دور کی کرکٹ کے لیجنڈ ہیں اور وہ شائقین کے دل میں ایک خاص مقام رکھتے ہیں۔

ابھیشک نے مزید کہا کہ ہماری کوشش تھی کہ ہم ان سب کو اکٹھا کریں اور اسے اس دور کے سب سے مکمل بلے بازوں میں ایک کی سالگرہ کا خصوصی جشن منائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یوسین بولٹ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے سفیر مقرر
محمد رضوان اور عرفان خان نیازی نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر
پاک نیوزی لینڈ میچ: لاہور پولیس نے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کردیا
کبھی کسی کی باتوں میں آ کر حکمت عملی تبدیل نہیں کی، بابر اعظم
ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم کا پاکستان کے خلاف وائٹ واش
بابر اعظم کی کپتانی پر اظہر علی ان کی حمایت میں سامنے آگئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر