Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان اور سربیا کے درمیان تعاون کے کثیر مواقع موجود ہیں، صدر مملکت

Now Reading:

پاکستان اور سربیا کے درمیان تعاون کے کثیر مواقع موجود ہیں، صدر مملکت
صدر مملکت

صدر مملکت نے کہا ہے کہ پاکستان اور سربیا کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے کثیر مواقع موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سربیا میں پاکستان کے نامزد سفیر علی حیدر الطاف سے ایوانِ صدر میں ملاقات کی۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور سربیا کے مابین تجارتی اور اقتصادی تعاون کے امکانات سے مکمل طور پر فائدہ حاصل کیا جانا چاہیے، دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ نامزد سفیر کاروباری وتجارتی روابط قائم کرنے اور دونوں ممالک کے چیمبرز آف کامرس کے درمیان تعاون بڑھانے کی کوشش کریں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے سفیر دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ دوروں کی تعداد بڑھانے کے لئے کام کریں جبکہ اعلیٰ وتکنیکی تعلیم، آئی ٹی اور ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنی چاہئے۔

Advertisement

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول ہے ، پاکستان اور سربیا کے درمیان صنعت و تجارت، قابل تجدید توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے کثیر مواقع موجود ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومتی بینچوں پر کوئی نہیں بیٹھا سوالوں کے جواب کون دےگا؟ عمرایوب
لوگ اپنے ثقافتی ورثے سے پہچانے جاتے ہیں، چیف جسٹس پاکستان
صوبائی حکومت وفاق کی ہر ممکن مدد کے لئے تیار ہے، وزیر اعلیٰ سندھ
سول ایوی ایشن کے پنشنرز کے لیے بڑی خبر آگئی
نوازشریف کی صحابی رسولﷺ حضرت سعد بن ابی وقاص کے مزار پر حاضری
وزیر اعظم شہباز شریف نے انتہائی اہم شخصیت کو عہدے سے ہٹا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر