
تحریک انصاف کا شاہ محمود کو اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے کا مطالبہ، اسپیکر کو خط
شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اب عوامی طاقت سے انقلاب ہی آئے گا۔
تفصیلات کے مطابق وائس چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے تحریک انصاف حقیقی آزادی مارچ کیمپ روات کا دورہ کیاجہاں انہوں نے حقیقی آزادی لانگ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےکہا کہ عمران خان کے ٹائیگر اپنے کپتان کے ایک اشارے کا انتظار کر رہے ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ کل عمران خان حقیقی آزادی لانگ مارچ کے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ عمران خان کل اپنے خطاب میں اس بات کا فیصلہ کریں گے کہ راولپنڈی سب نے کب پہنچنا ہے، اب عوامی طاقت سے انقلاب ہی آئے گا۔
تحریک انصاف کے رہنما عامر ڈوگر، زین قریشی، واثق قیوم، عمر بٹ، ملیکہ بخاری، راجہ حسیب کیانی، راجہ وحید قاسم بھی شاہ محمود قریشی کے ہمراہ تھے۔
واضح رہے اس سے قبل پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی زیر قیادت لاہور زمان پارک میں پارٹی کی سینیئر قیادت کا اجلاس ہوا جس میں حقیقی آزادی مارچ کو اپنے مقصد کے حصول تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس کے بعد شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اجلاس میں حقیقی آزادی لانگ مارچ کے حوالے سے گفتگو کی گئی،
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پارٹی کی سینیئر قیادت نے عمران خان کو حقیقی آزادی لانگ مارچ سے متعلق اپ ڈیٹ کیا اور اس سے متعلق ان کی رائے لی گئی۔
سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ اجلاس میں طے ہوا کہ حقیقی آزادی مارچ اپنے مقاصد کے حصول تک جاری رہے گا، یہ مارچ آگے منزل کی جانب سفر کرے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News