Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکہ، ہم جنس پرستوں کے نائٹ کلب میں فائرنگ، پانچ افراد ہلاک

Now Reading:

امریکہ، ہم جنس پرستوں کے نائٹ کلب میں فائرنگ، پانچ افراد ہلاک

امریکی ریسات کولوراڈو میں ہم جنس پرستوں کے ایک نائٹ کلب میں فائرنگ سے کم از کم پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہم جنس پرستوں کے نائٹ کلب میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 18 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

کولوراڈو اسپرنگس پولیس نے زخمی ہونے والے افراد کی تصدیق کی ہے لیکن اس فائرنگ کے بارے میں میڈیا کو کوئی معلومات فراہم نہیں کی ہیں۔

پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے ہے کہ امریکی ریاست کولوراڈو کے شہر کولوراڈو اسپرنگس میں ہم جنس پرستوں کے ایک نائٹ کلب میں نامعلوم حملہ آور کی فائرنگ سے 5 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہو گئے ہیں۔

امریکی ریاست کولوراڈو کے شہر کولوراڈو اسپرنگس میں ہم جنس پرستوں کے نائٹ کلب میں فائرنگ نتیجے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور 18 زخمی ہو گئے۔

Advertisement

کولوراڈو اسپرنگز کی لیفٹیننٹ پامیلا کاسترو نے کہا کہ یہ ایک بھاری دل کے ساتھ مجھے آپ کو بتانا ہے کہ ہم نے آج شام ایک مقامی کلب میں شوٹنگ کی اطلاع ملی۔

پامیلا کاسترو نے کہا کہ ہمیں تقریباً 11:57 بجے ’کیو‘ نام سے مشہور ایک کلب سے ابتدائی کال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ کلب میں فائرنگ ہو رہی ہے۔

کاسترو نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ ہفتے کی رات کے حملے کے بعد ایک مشتبہ شخص حراست میں تھا اور زخمیوں کا علاج کیا جا رہا تھا۔

’کیو‘ کلب کی انتظامیہ نے کلب پر ہونے والے اس حملے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہماری کمیونٹی پر ہونے والے اس بیہودہ حملے سے تباہی ہوئی ہے۔

کیو کلب نے مزید کہا کہ ہماری دعائیں اور خیالات تمام متاثرین اور ان کے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ ہیں اور ہم بہادر صارفین کے فوری رد عمل کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے بندوق بردار کو زیر کیا اور اس نفرت انگیز حملے کو ختم کیا۔

واضح رہے کہ گوگل کی فہرست میں کیو کلب بالغوں پر مبنی ہم جنس پرستوں کی میزبانی کرنے والا کلب ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت مذہبی آزادی کیلئے سب سے بڑا خطرہ
اسرائیل کا ایران پر حملہ، ایران نے فضائی دفاعی نظام فعال کردیا
عید الاضحیٰ کب ہوگی؟ ماہرین فلکیات کی پیشگوئی سامنے آگئی
افغانستان؛ طالبان کے دورِ اقتدار میں آزادی صحافت پر وار جاری
مودی سرکار کی اگنی پتھ اسکیم پر کانگریس کی کڑی تنقید
انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے کے بعد سونامی الرٹ جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر