Advertisement

جعلی پینشن اسکینڈل کیس، ریفرنس حیدرآباد منتقل کرنے کی درخواست مسترد

نیب، احتساب عدالت

احتساب عدالت نے 3 ارب 20 کروڑ روپے کے جعلی پینشن اسکینڈل کیس میں ریفرنس حیدرآباد منتقل کرنے کی درخواست مسترد کردی۔ 

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کراچی میں 3 ارب 20 کروڑ روپے کے جعلی  پینشن اسکینڈل کیس میں سابق ڈپٹی سیکریٹری فنانس عامرضیا اسران سمیت 84 ملزمان کے خلاف ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

ریفرنس میں گرفتار ملزم عامر ضیاء اسران سمیت دیگرعدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

احتساب عدالت نے ملزم اشرف جانوری کی نیب قوانین میں نئی ترمیم کے بعد ریفرنس حیدرآباد منتقل کرنے سے متعلق درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے ریفرنس حیدرآباد منتقل کرنے سے متعلق درخواست مسترد کردی۔

احتساب عدالت نے ریفرنس کی مزید سماعت 25 نومبر تک ملتوی کردی۔

Advertisement

ملزم ریاض کی جانب ریفرنس کے دائرہ اختیار سے متعلق درخواست دائر کی گئی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ نیب قوانین میں نئی ترمیم کے بعد ریفرنس کی سماعت حیدرآباد میں ہونی ہے۔

نیب کے مطابق ملزم عامرضیا اسران تب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ تعینات تھے۔ نیب نے ملزم عامر اسران کو امریکا سے واپسی پر جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گرفتار کیا تھا۔

نیب کا کہنا تھا کہ ملزم پر جعلی پیشن اسکینڈل میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ ملزم عامر اسران و دیگر پر قومی خزانے کو 3 ارب اور 20 کروڑ روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
Advertisement
Next Article
Exit mobile version