Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آرمی چیف کا کوئٹہ گیریژن کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات

Now Reading:

آرمی چیف کا کوئٹہ گیریژن کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات
آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ گیریژن کا دورہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ گیریژن کا دورہ کیا جہاں آرمی چیف نے یادگار شہداء پر حاضری اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے افسران اور جوانوں سے بات چیت کی جبکہ سیلاب کے دوران صوبائی حکومت کی مدد اور امدادی کاموں کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ آرمی چیف نے کوئٹہ میں شیخ محمد بن زید النہیان ادارہ برائے امراض قلب کا افتتاح بھی کیا، کوئٹہ میں امراض قلب کا ادارہ یو اے ای کے تعاون سے قائم کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے موقع پر آرمی چیف نے صدر مملکت کی جانب سے عبداللہ خلیفہ سعیدالغافیلی کو ستارہ قائداعظم سے نوازا اور کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج اور اسکول آف انفنٹری اینڈ ٹیکٹکس کا بھی دورہ کیا۔

Advertisement

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ بلوچستان کور نے حالیہ سیلاب کے دوران صوبائی حکومت کی بہترین معاونت کی ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ کوئٹہ میں متحدہ عرب امارات کے تعاون سے قائم120بستروں کی پہلی کارڈیک سہولت ہے، ادارہ برائے امراض قلب بلوچستان اور کوئٹہ کے عوام کو علاج کی سہولیات فراہم کریگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزارِ قائد پرحاضری اورفاتحہ خوانی
10 سگریٹ پیک بنانے کی اجازت، سالانہ 50 ارب روپے نقصان کا خدشہ
نوشکی میں دہشت گردی کا شکار ہونے والوں کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم
اسٹرٹیجک اداروں سے وابستہ نمایاں سائنسدانوں اور انجینئرز کے لیے اعزازات
ڈیجیٹل تبدیلی ملک کی ترقی کی ضامن ہے، احسن اقبال
آئی جی موٹر وے پولیس کا اوور لوڈنگ کے خلاف کارروائی کا حکم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر