Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک کو دلدل سے نکالنے کے لیے شفاف الیکشن ضروری ہے، عمران خان

Now Reading:

ملک کو دلدل سے نکالنے کے لیے شفاف الیکشن ضروری ہے، عمران خان
عمران خان

سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ یہ مشکل میں آتے ہیں تو لندن بھاگ جاتے ہیں اور مفرور الیکشن ہارنے کے خوف سے الیکشن نہیں کروارہا۔

ویڈیو لنک کے ذریعے مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ امید تھی پاکستان فائنل جیتے گا لیکن میچ میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے ، خوشی ہے کہ پاکستانی ٹیم نے میچ میں جان ماری ، ٹیم کو فائنل میں پہنچنے پر مبارکباد دیتا ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ 7 ماہ سے کہہ رہا ہوں کہ ملک کو تباہی کی طرف لے جارہے ہیں اور جو معیشت کو تباہ کرتے ہیں، وہ ٹھیک نہیں کرسکتے جب کہ مسئلہ لندن میں پھنسا ہوا ہے اور مفرور الیکشن ہارنے کے خوف سے الیکشن نہیں کروارہا۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف اپنے فائدے اور چوری کا پیسہ بچانے کیلیے ملک کو نقصان پہنچا رہا ہے، انہوں نے کبھی زندگی میں کوئی کام میرٹ پر نہیں کیا اور اب یہ مفرور لندن میں بیٹھ کر آرمی چیف کا فیصلہ کررہے ہیں۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انہیں ای سی ایل میں نام شامل کرنے کا خوف ہے جب کہ میری پیش کش کے باوجود ای سی ایل میں نام نہیں ڈالتے، اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کا پیسہ، شاپنگ علاج سب کچھ بیرون ملک میں ہوتا ہے اور میرا سب کچھ پاکستان میں ہی ہے۔

Advertisement

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ ان کا لانگ مارچ این آر او کے لیے تھا اور ہمارے دور میں انہوں نے 3 لانگ مارچ کیے جن میں سے ایک تو اسلام آباد تک بھی نہیں پہنچ سکا۔

عمران خان نے کہا کہ ہمارے لانگ مارچ کا مقصد قوم کو جگانا ہے، نوجوانوں کو اگر ہم نے آئینی طریقے سے احتجاج کا طریقہ نہ سکھایا تو یہ ملک سری لنکا بن جائے گا، شکر کریں ہم لانگ مارچ اور آئین کے درمیان میں رہتے ہوئے عوام کا غصہ پچھلے سات ماہ سے اس طرح سے لے کر جارہے ہیں اور وہ اب پُرامن احتجاج کررہے ہیں۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مشکل میں آتے ہیں تو یہ لندن بھاگ جاتے ہیں، یہ 30 سال سے ملک کا پیسہ چوری کرکے باہر لے جارہے ہیں، قوم نے ان کو مسترد کردیا ہے ، قوم سمجھتی ہے کہ جو تجربہ کیا گیا وہ ناکام ہوچکا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کابلوچستان اورکےپی میں شدیدبارشوں سےجانی ومالی نقصان پراظہارافسوس
ملک میں مقیم غیر ملکی شہریوں کی حفاظت کویقینی بنانےکیلئے پُرعزم ہیں، دفترخارجہ
اسلام آبادکےتجارتی مرکزبلیوایریامیں پٹرول ٹینکرمیں آگ لگ گئی
سپارک کا 10اسٹک والے سگریٹ پیک کی منظوری کے معاملے پر اظہارِ تشویش
اسلام آبادہائیکورٹ کے6ججزکےخط کےمعاملےپراہم پیشرفت
پاکستان مئی میں آئی ایم ایف کےساتھ نئے قرض پروگرام کیلئے پرامیدہے، وزیرخزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر