Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کے قاتلوں کو رہا کر دیا۔

Now Reading:

بھارتی سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کے قاتلوں کو رہا کر دیا۔
Advertisement

بھارت کی سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے قتل میں الزام میں سزا یافتہ قاتلوں کو رہا کر دیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے سری لنکا میں مقیم ایل ٹی ٹی ای باغیوں کے ذریعہ 1991 کے قتل کے الزام میں سزا یافتہ چھ افراد کو رہا کرنے کا حکم دیا۔

واضح رہے کہ راجیو گاندھی کی عمر 46 سال تھی جب وہ 1991 میں جنوبی ریاست تامل ناڈو میں ایک انتخابی ریلی میں ایک خاتون خودکش بمبار کے ہاتھوں مارے گئے۔

India's top court frees Rajiv Gandhi's killers - World - DAWN.COM

یہ قتل سری لنکا کے مسلح علیحدگی پسند گروپ لبریشن ٹائیگرز آف تامل ایلم کے ارکان نے کیا تھا جسے 2009 میں جزیرے پر کئی دہائیوں تک جاری رہنے والی وحشیانہ خانہ جنگی کے بعد شکست ہوئی تھی۔

Advertisement

جمعہ کو بھارت کی سپریم کورٹ نے کہا کہ مجرموں کو جیل میں ان کے ’اطمینان بخش طرز عمل‘ کی بنیاد پر رہا کیا جارہا ہے اور وہ 30 سال سے زیادہ جیل کاٹ چکے ہیں۔

رہا کئے جانے والے 6 قاتلوں میں سے سے تین کو 2014 میں ان کی سزاؤں میں کمی سے پہلے موت کی سزا سنائی گئی تھی – وہ آخری ہیں جو قتل کے جرم میں اب بھی جیل میں ہیں۔

“رہا ہونے والی ایک خاتوں نلنی سری ہرن نے کہا میں بہت خوش ہوں اور میر ہر ایک کی بہت شکر گزار ہوں، انہوں نے مزید کہا کہ میرے 32 سال ایک جدوجہد کے رہے ہیں۔

Supreme Court frees Rajiv Gandhi's killers: 7 things to know about former PM  assassination case

واضح رہے کہ خاتون نلنی سری ہرن اور اس کے شوہر ایک اور مجرم جنہیں عدالت نے رہا کرنے کا حکم دیا تھا، دونوں کو ابتدائی طور پر موت کی سزا سنائی گئی تھی۔

India's top court frees Rajiv Gandhi's killers

Advertisement

اس سال کے شروع میں بھارتی سپریم کورٹ نے اس کیس کے ایک اور مجرم اے جی پیراریوالن کی رہائی کا حکم دیا، جسے ابتدائی طور پر اچھے اخلاق کا حوالہ دیتے ہوئے پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی۔

یاد رہے کہ 1984 میں راجیو گاندھی کی والدہ اور پیشرو اندرا گاندھی کو ان کے سکھ محافظوں کے ہاتھوں قتل کرنے کے بعد راجیو گاندھی بھارت کے سب سے کم عمر وزیر اعظم بنے تھے۔

Who was Indira Gandhi - Biography, Family, Life, Facts and News

بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے اپنے اعلیٰ اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے راجیو گاندھی کے قتل کیس میں گرفتار مجرموں کو 33 برس بعد رہا کرنے کا حکم جاری کیا۔

Karnataka Hijab Case: We Are Not Interpreters Of Quran, Says Supreme Court

بھارتی عدالت نے مئی میں راجیو گاندھی قتل کے مجرم پیرا ریولن کی رہائی کا حکم دیا تھا جبکہ تامل ناڈو حکومت نے بھی راجیو گاندھی قتل کیس میں سزا یافتہ مجرموں کی رہائی کی سفارش کی تھی.

Advertisement

گانگریس نے سپریم کورٹ کے حکم کو ناقابل قبول قرار دے دیتے ہوئے اپنی قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل سامنے لانے کا فیصلہ کیا.

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
روس نیٹو ممالک پر حملہ نہیں کرے گا، ولادیمیر پیوٹن
بھارتی تیجس پر نحوست کا سایہ
بائیڈن کی غزہ پالیسیوں کے خلاف محکمہ خارجہ کی ایک اور اہلکار عہدے سے مستعفی
افغانستان دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ بن گیا
ماسکو حملے کے دوران 100 سے زائد افراد کو بچانے والے مسلم لڑکے کو ایوارڈ تفویض
اسرائیل کا عید کے بعد رفح پر حملوں کا منصوبہ
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر