Advertisement
Advertisement
Advertisement

چینی صدر نے کینیڈین وزیراعظم کو کھری کھری سنا دی

Now Reading:

چینی صدر نے کینیڈین وزیراعظم کو کھری کھری سنا دی

انڈونیشیا کے شہر بالی میں ہونے والی جی 20 سربراہی اجلاس میں چینی صدر نے کینیڈین وزیراعظم کو کھری کھری سنا دی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر چین صدر شی جن پنگ اور کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں چینی صدر کینیڈین وزیراعظم کو سخت جملے کہہ رہے ہیں۔

Advertisement

یہ ویڈیو انڈونیشیا کے شہر بالی میں جی 20 سربراہی اجلاس کے وقفے میں بنائی گئی تھی، جب چینی صدر اور کینیڈین وزیراعظم ایک دوسرے کے قریب پہنچ گئے تھے۔

چینی صدر نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کینیڈین وزیراعظم کو کہا کہ ہم نے جس چیز پر بھی بات کی وہ کاغذات سے لیک ہو گئی ہے، یہ مناسب نہیں ہے اور بات چیت کا یہ طریقہ نہیں ہے۔

چینی صدر نے یہ الفاظ چینی زبان میں کہے تھے لیکن ان کا ترجمان وہاں موجود تھا جس نے ان الفاظ کا انگلش میں ترجمہ کر کے جسٹن ٹروڈو کو بتایا۔

چینی صدر کے اس تلخ جملے پر کینیڈین وزیر اعظم نے کہا کہ کینیڈا میں ہم آزادانہ اور کھلے انداز میں بات چیت پر یقین رکھتے ہیں اور یہی ہمارا سلسلہ جاری رہے گا، اور ہم اس سے اختلاف کریں گے۔

کینیڈین وزیراعظم کا جواب مترجم نے چینی زبان میں چینی صدر کو سنایا جس کے بعد چینی صدر نے جسٹن ٹروڈو سے مصافحہ کیا، لیکن انہوں نے ایک ناراض ہیڈ ماسٹر کی طرح اپنا سر ہلاتے ہوئے کہا کہ یہ بہت اچھا ہے آیئے ہم پہلے ایسے حالات پیدا کریں۔

Advertisement

چینی صدر شی جی پنگ اور کینیڈین صدر جسٹن ٹروڈو کے مابین اس جملوں کے تبادلوں کو قریب کھڑے کیمرا مین نے ریکارڈ کر لیا۔

واضح رہے کہ منگل کو ٹروڈو نے چینی صدر سے ملاقات کی تھی اور ان کے دفتر نے کہا کہ انہوں نے کینیڈا کے انتخابات میں چینی مداخلت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ایک سرکاری ذریعے کے مطابق چینی صدر سے کینیڈین وزیر اعظم نے اپنی دس منٹ کی گفتگو میں یوکرین، شمالی کوریا میں جنگ اور موسمیاتی تبدیلی کے مسائل کے حوالے سے گفتگو کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکی سینیٹ نے 100 سے زائد ممالک پر ٹرمپ کے عالمی ٹیکسز ختم کرنے کا بل منظور کرلیا
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
امریکا: نیویارک سٹی میں ریکارڈ بارش سیلابی صورتحال، دو افراد ہلاک
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد
بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ
جنسی اسکینڈل پر کارروائی ، برطانوی شہرادہ اینڈریو شاہی لقب سے محروم ، محل چھوڑنے کا حکم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر