Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

حقیقی آزادی کی تحریک فیصلہ کن موڑ پر آن کھڑی ہے، عمران خان

Now Reading:

حقیقی آزادی کی تحریک فیصلہ کن موڑ پر آن کھڑی ہے، عمران خان
عمران خان

عمران خان نےکہا ہےکہ حقیقی آزادی کی تحریک فیصلہ کن موڑ پر آن کھڑی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے راولپنڈی میں ملکی تاریخ کے سب سے بڑے عوامی مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے اہداف سونپ دیئے ، عمران خان کی جانب سے اجتماع گاہ کے تعین اور جلسہ گاہ کی تیاریوں کے حوالے سے خصوصی ہدایات بھی دی گئیں ہیں۔

اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ سیاسی بیداری عروج پر قوم اپنی حقیقی آزادی اور حقوق کیلئے پوری طرح متحرک ہے۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ حقیقی آزادی کی تحریک فیصلہ کن موڑ پر آن کھڑی ہے، حقیقی آزادی کے مطالبے کو جبر و فسطائیت سے دبانے کی کوششیں ناکام ثابت ہوئی ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں 26 نومبر کو تاریخ کے سب سے بڑے اجتماع کی قیادت کروں گا، تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کا راولپنڈی میں خیر مقدم کریں گے۔

Advertisement

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ذمہ داران ملک بھر سے قافلوں کی تیاری اور اسبابِ سفر کا اہتمام کریں، مکمل طور پر آئینی و جمہوری جدوجہد کے ذریعے انشاءاللہ حقیقی آزادی کی منزل حاصل کریں گے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ 26 نومبر کو راولپنڈی میں مستقبل کی پیش بندی اور فیصلہ سازی کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نوازشریف کی صحابی رسولﷺ حضرت سعد بن ابی وقاص کے مزار پر حاضری
وزیر اعظم شہباز شریف نے انتہائی اہم شخصیت کو عہدے سے ہٹا دیا
اپنے گھر کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری؛ حکومت کا اہم اعلان
پنجاب حکومت سے موٹرسائیکل لینے کے خواہشمندوں کیلئے اہم خبر آگئی
چیف کمشنر اسلام آباد عہدے سے فارغ؛ محمد علی رندھاوا کی تعیناتی متوقع
وزیراعظم کا شہید حسنین ترمذی کے اہلخانہ کیلئے ڈیڑھ کروڑ کی مالی امداد کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر