Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ میں لوگ سیاست کے سوا کچھ نہیں کررہے، وزیراعلیٰ پنجاب

Now Reading:

سندھ میں لوگ سیاست کے سوا کچھ نہیں کررہے، وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ سندھ میں بیماریاں پھیل رہی ہیں اور وہ لوگ سیاست کے سوا کچھ نہیں کررہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا چوتھا اجلاس ہوا جس میں صوبائی کابینہ نے گنے کی سپورٹ پرائس300روپے کرنے کی منظوری دے دی۔

صوبائی کابینہ نے ڈی جی ریسکیو1122ڈاکٹر رضوان نصیر کو گریڈ 21دینے کی منظوری دی جبکہ صوبائی کابینہ نے احساس راشن رعایت پروگرام میں بینک آف پنجاب کو بھی شامل کرنے کی بھی منظوری دی۔

صوبائی کابینہ نے الیکٹرک گاڑیوں کی رجسٹریشن کے ضابطہ کار کی منظوری دی جبکہ وزیراعلیٰ نے پنجاب پولیس کی 3ہزار خالی آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی۔

کابینہ نے ایل ڈی اے ٹریبونل کے صدر کی تعیناتی کی منظوری دی، پنجاب ڈرگ رولز میں ترمیم کی منظوری دی جبکہ سرگودھا اور بہاولپور کو متعلقہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا سٹی ایریا قرار دینے کی منظوری  دی۔

Advertisement

صوبائی کوالٹی کنٹرول بورڈکی ری ویمپنگ کی منظوری دی، پنجاب کمیشن آن سٹیٹ آف وویمن کی سالانہ رپورٹ کی منظوری دی جبکہ پنجاب پبلک لائبریری جنرل ریگولیشن2012 میں ترمیم کی بھی منظوری دی۔

قائداعظم بزنس پارک کے کنٹریکٹ کے ازسرنو جائزہ لینے کی اصولی منظوری دی جبکہ کپیسٹی بلڈنگ آف پی اینڈ ڈی برائے پالیسی پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ آف ڈویلپمنٹ پراسس ان پنجاب کے11 ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع کی  بھی منظوری دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر،ایس ایم بی آر زاہد زمان اختر،ڈی جی پی ڈی ایم اے فیصل فرید اورساری ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے اورخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

چودھری پرویز الہٰی نےکہا کہ 55ہزار سے زائد سیلاب متاثرین میں 12ارب روپے کی تقسیم کا پروگرام اپنی مثال آپ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں بیماریاں پھیل رہی ہیں اور وہ لوگ سیاست کے سوا کچھ نہیں کررہے، سندھ میں کوئی کام نہیں ہوا، ہم نے ایک ارب روپیہ سندھ کے لئے فلڈ ریلیف کا رکھا ہے وہاں ابھی تک سروے تک نہیں ہوا۔

چودھری پرویز الہٰی نےکہا کہ سیلاب کے دوران ریسکیو1122نے بلا امتیاز لوگوں کی مدد کی، پنجاب کے ریسکیو1122جیسے مثالی ادارے کی تمام صوبے تقلید کررہے ہیں۔

Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے مزید کہا کہ پنجاب میں الیکٹرک رکشے چلانے کااصولی فیصلہ دیا گیا ہے، الیکٹرک گاڑیوں کو ٹیکسز کی مد میں 50فیصد تک رعایت دیں گے۔

اجلاس میں صوبائی وزراء، مشیران، معاونین خصوصی، چیف سیکرٹری اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سودی نظام کے خاتمے کا مرحلہ وار سلسلہ جاری ہے، وزیرخزانہ
مصطفی کمال کا سودی نظام کے خاتمے کا مطالبہ
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزارِ قائد پرحاضری اورفاتحہ خوانی
10 سگریٹ پیک بنانے کی اجازت، سالانہ 50 ارب روپے نقصان کا خدشہ
نوشکی میں دہشت گردی کا شکار ہونے والوں کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم
اسٹرٹیجک اداروں سے وابستہ نمایاں سائنسدانوں اور انجینئرز کے لیے اعزازات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر