
پاکستان کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل سے قبل محمد رضوان کو مشورہ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے لیجنڈ شاہد خان آفریدی نے قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے بیٹنگ اسٹائل میں تبدیلی لائیں۔
واضح رہے کہ پاکستان نے اوپننگ جوڑی بابر اعظم اور محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں توقعات پر پورا اترنے میں ناکام رہے ہیں۔
رواں سال کے آغاز میں ایک انٹرویو میں محمد رضوان سے اپنی کرکٹ کا انداز بدلنے کا سوال کیا گیا تھا، جس پر رضوان نے سوریا کمار یادیو کی بیٹنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں مختلف پوزیشنز پر کھیلتے ہیں اس لیے یادیو کا اسٹائل اپنانا ممکن نہیں ہے۔
واضح رہے کہ سوریا کمار یادیو روایتی کرکٹ شاٹس کے علاوہ نئے اختراعی شاٹس کھیلنے میں بھی مہارت رکھتے ہیں۔
شاہد خان آفریدی کا خیال ہے کہ محمد رضوان کو اپنے انداز میں تبدیلی کے ساتھ ساتھ مزید نئے شاٹس متعارف کرائیں اور اپنے کھیل کو مزید ترقی دیں۔
سابق آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ سوریا کمار یادیو بین الاقوامی کرکٹ میں آنے سے پہلے 200 تا 2500 ڈومیسٹک میچز کھیل چکے ہیں۔
شاہد آفریدی نے محمد رضوان کے کھیل کے بارے میں مزید کہا کہ ہم پہلے ہی اس پر بات کر چکے ہیں کہ ورلڈ کپ میں آنے سے پہلے ہر ٹیم اپنا ہوم ورک کرتی ہے۔
شاہد آفریدی نے رضوان کی بیٹنگ میں تکنیکی خامیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہ وہ ڈیپ اسکوائر لیگ اور مڈ وکٹ پر اچھے شاٹس کھیلتے ہیں مگر آف سائیڈ پر انہیں ہمیشہ جدوجہد کرتے دیکھا گیا ہے، رضوان کو اپنے مڈ آف اور ایکسٹرا کور کو بھی مضبوط بنانا ہو گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News