Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اعظم سواتی ویڈیو؛ مفتاح اسماعیل نے عمران خان کی حمایت کردی

Now Reading:

اعظم سواتی ویڈیو؛ مفتاح اسماعیل نے عمران خان کی حمایت کردی

پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کی ویڈیو کے معاملے پر سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے عمران خان کے بیان کی حمایت کردی۔ 

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سینیٹر اعظم سواتی ویڈیو کے معاملے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بیان کی حمایت کردی۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں مفتاح اسماعیل نے عمران خان کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کبھی عمران خان کو ری ٹوئٹ کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کی لیکن یہاں مجھے ان سے اتفاق ہے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اعظم سواتی کی اہلیہ سے متعلق ویڈیو سامنے آنا واضح طور پر اخلاق سے گرا ہوا معاملہ ہے، مجھے شرمندگی محسوس ہوتی ہے کہ میرے ملک میں ایک عزت دار خاتون کی اتنی تذلیل ہو سکتی ہے، یہ پاگل پن اب بند ہو جانا چاہیے۔

خیال رہے کہ سینیٹر اعظم سواتی نے پریس کانفرنس کی تھی اور کہا تھاکہ میری اور میری اہلیہ کی ویڈیو میری اہلیہ کوبغیرکسی نمبرکےفون پر بھجوائی گئی۔؎

بعد ازاں اس معاملے پر عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان کی طرف سے اعظم سواتی کی تہجد گزار اہلیہ کو پہنچنے والی تکلیف پر معافی مانگتا ہوں۔

دوسری جانب پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعظم سواتی صاحب کے ساتھ نہیں بلکہ  انسانیت کے ساتھ زیادتی ہے، اس پر سپریم کورٹ کو نوٹس لینا چاہیے اور معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے منطقی انجام تک جلدی پہنچنا چاہیے۔

Advertisement

پیپلزپارٹی کے سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے ٹوئٹ کیا کہ اعظم سواتی صاحب کا یہ کلپ چیئرمین سینیٹ اور تمام پارلیمان کے منہ پر طمانچہ ہے، کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ ہمارے انٹیلی جنس والے ہماری دینی، معاشرتی اخلاقیات کی اس طرح دھجیاں بکھیر دیں گے، اس ملک میں کسی کی عزت نفس محفوظ نہیں ۔۔ خدا کی لعنت ہو ان لوگوں پر۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’ورلڈ بک ڈے‘ منایا جارہا ہے
بشریٰ بی بی کی طبیعت ناساز؛ بنی گالا میں طبی معائنہ
وزیراعلیٰ پنجاب کی پراونشل انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری
ایرانی صدر کا دورہ لاہور ، مریم نواز نے معزز مہمان کا استقبال کیا
آئی ایم ایف کے علاوہ کسی پلان بی کا تصور نہیں کیا جاسکتا، وزیر خزانہ
ایرانی صدر آج لاہور اور کراچی کا دورہ کرینگے، دونوں شہروں میں عام تعطیل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر