Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا ارجنٹائن لیونل میسی کے بغیر فیفا ورلڈ کپ کھیلے گی ؟

Now Reading:

کیا ارجنٹائن لیونل میسی کے بغیر فیفا ورلڈ کپ کھیلے گی ؟

قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2022 سے قبل ہی عالمی فٹ بال کے اہم فارورڈ زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ارجنٹائن کے کپتان اور فارورڈ لیونل میسی اپنے کلب سینٹ جرمین کی جانب سے لورینٹ کے خلاف میچ میں زخمی ہو گئے تھے۔

اس میچ میں سینٹ جرمین کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

لیونل میسی کے کلب کے ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دیا ہے، دوسری جانب پی ایس جی کلب نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا ہے کہ امید ہے میسی اگلے ہفتے دوبارہ ٹریننگ شروع کر دیں گے۔

لیونل میسی کے زخمی ہونے کی خبر آنے کے بعد فٹ بال کے شائقین میں بے چینی پھیل گئی ہے، شائقین کا کہنا ہے کہ میسی کے بنا ورلڈ کپ ادھورا ہے۔

Advertisement

پی ایس جی کے مینجر کرسٹوٖ گالٹیر نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ میسی 13 نومبر کو آکسیری کے خلاف لیگ کے میچ میں حصہ لیں گے جو ورلڈ کپ سے قبل آخری میچ ہو گا۔

لیونل میسی کی انجری نے ارجنٹائن میں خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے، کیونکہ اس سے قبل ارجنٹائن کے اینجل ڈی ماریا اور پاؤلو ڈیبالا بھی زخمیوں کی فہرست میں موجود ہیں۔

لیونل میسی نے خود ایک اسپورٹس چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہ انہیں اپنی انجری پر پریشانی لاحق ہے۔

میسی نے اسپورٹس چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ورلڈ کپ ماضی کے ورلڈ کپ سے مختلف ہے کیونکہ یہ سال کے آخری مہینے میں کھیلا جا رہا ہے۔

لیونل میسی نے اپنی انجری کے حوالے سے کہا کہ میری انجری نے مجھے عین ورلڈ کپ کے قریب خوف زدہ کر دیا ہے، میں ذاتی طور پر اس صورتحال سے خوفزدہ ہوں۔

ارجنٹائن ورلڈ کپ میں اپنی مہم کا آغاز 22 نومبر کو سعودی عرب کے خلاف کرے گا۔

Advertisement

قطر 2022 لیونل میسی کا ورلڈ کپ جیتنے کا پانچواں اور آخری موقع ہوگا، گزشتہ سال کی کوپا امریکہ کی جیت ارجنٹائن کے بطور کپتان ان کی پہلی ٹرافی تھی

ارجنٹائن کی عوام نے 1986 کے بعد ارجنٹائن کا پہلا ورلڈ کپ جیتنے کے لیے لیونل میسی سے کافی توقعات وابستہ کر رکھی ہیں۔

واضح رہے کہ میسی رواں سیزن میں اپنی بہترین کارکردگی حریف ٹیموں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے، انہوں نے تمام مقابلوں میں 12 گول اور 14 معاونت کی ہے۔

یاد رہے گزشتہ ہفتے، جرمنی کے ٹیمو ورنر اور انگلینڈ کے بین چلویل انجری کے باعث ورلڈ کپ سے باہر ہونے والے کھلاڑیوں کی بڑھتی ہوئی فہرست میں تازہ ترین اضافہ تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
رضوان نے قومی ٹیم کو متحد کرنے کا کریڈٹ شاہین کو دے دیا
قومی کرکٹ ٹیم مینجمنٹ کی ایک بار پھر بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کی خواہش
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے ریٹائرمنٹ واپس نہیں لوں گا، سنیل نارائن
بد قسمتی ہے ہماری حکومت کھلاڑیوں کو سپورٹ نہیں کرتی، بھارتی حریف کو شکست دینے والے شاہ زیب کا شکوہ
خیبر پختونخوا، محکمہ کھیل کے افسران کے تبادلے اور تعیناتی
بھارتی نوجوان نے شطرنج کے عالمی چمپئن چینی کھلاڑی کو چیلنج کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر