Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عالمی کرکٹ کے موجودہ شیڈول پر معین علی کی تنقید

Now Reading:

عالمی کرکٹ کے موجودہ شیڈول پر معین علی کی تنقید

انگلش آل راؤنڈر معین علی نے اپنے ایک بیان میں عالمی کرکٹ کے موجودہ شیڈول کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی اٹھانے کے ایک ہفتہ بعد ہی، انگلینڈ کی محدود اوورز کی ٹیم 17 نومبر آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

انگلش آل راؤنڈر نے ایک کرکٹ کے معروف جریدے کو انٹرویو میں کہا کہ موجودہ حالات میں اب ان کے پاس اتنا وقت بھی نہیں ہے کہ وہ عالمی چمپئین بننے کی خوشیاں منا سکیں۔

معین علی نے کہا کہ عالمی ورلڈ کپ کے فائنل کے صرف تین دن بعد ہی میچ کھیلنا خوفناک ہے۔

معین علی کے مطابق بطور کھلاڑی ہم اب اس کے عادی ہو گئے ہیں، لیکن جب آپ ہر دو، تین دن میں کھیل رہے ہوں تو ہر وقت سو فیصد دینا مشکل ہوتا ہے۔”

Advertisement

آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ کرکٹ کا شیڈول اب پہلے سے زیادہ ہو گیا ہے کیونکہ جب ہم نے 2019 میں ورلڈ کپ جیتا تھا، تو ہمارے پاس دو ہفتے بعد ایشز کا میچ تھا اور تقریباً دس دن بعد ہمارا آئرلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ تھا۔

معین علی نے شیڈول پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی چیزیں شرمناک ہیں، ایک گروپ کے طور پر ہم لطف اندوز ہونا اور عالمی کپ کا جشن منانا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب آسٹریلیا کے سابق کپتان مائیکل کلارک نے معین علی کے کرکٹ کے شیڈول پر تنقید کا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ ورلڈ کپ میں کھیل رہے ہوں اور پھر اگلے دن آئی پی ایل کھیلنے کے لئے ہوائی جہاز میں روانہ ہوں تو مجھے نہیں لگتا کہ آپ کو کسی کی چیخیں سنائی دیں گی۔

مائیکل کلارک نے کہا کہ کھلاڑی بین الاقوامی شیڈول کے بارے میں شکایت نہیں کر سکتے، کیونکہ جب آپ ڈومیسٹک کرکٹ اور پیسوں کی خاطر فرنچائزز کے لیے چھ یا آٹھ ہفتوں کی چھٹیاں لے سکتے ہو تو اس وقت آپ گل داؤدی کی طرح تازہ دم کیوں ہو جاتے ہو۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف پی سی سی آئی نے وویمن چیمبرز کی ممبر شپ فیس میں 50 فیصد کمی کر دی
قومی بیٹر اعظم خان گھٹنے اور کالف مسل کی تکلیف میں مبتلا
ویمنز ون ڈے، سری لنکن ٹیم نے نئی تاریخ رقم کردی
نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ مواقع دیں گے، بابر اعظم
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی سیریز، کپتانوں نے ٹرافی کی رونمائی کر دی
پاکستان اسپورٹس بورڈ میں کی گئیں تعیناتیاں اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر