Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں، چیئرمین سینیٹ

Now Reading:

پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں، چیئرمین سینیٹ
چیئرمین سینیٹ

چیئرمین سینیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دیرینہ دوستانہ اور خوشگوار تعلقات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے پاکستان ویسٹرن کینیڈا ٹریڈ ایسوسی ایشن اوریو ایس پاکستان انٹرنیشنل چیمبر آف کامرس کے وفد کی پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں پاکستان اور کینیڈا کے دوطرفہ تعلقات کو مزید تقویت دینے کے لیے تعمیری اور بامعنی کوششیں کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

اس موقع پر چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دیرینہ دوستانہ اور خوشگوار تعلقات ہیں، کینیڈا کے ساتھ وسیع تر اور کثیر الجہتی شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں۔

صادق سنجرانی نے یہ بھی کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں تجارت اور سرمایہ کاری پر خصوصی توجہ دینی ہوگی۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی مصنوعات کو کینیڈین مارکیٹ میں متعارف کرنے کی ضرورت ہے اور کینیڈین کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری اور ایک بڑی صارف مارکیٹ سے فائدہ حاصل کرنا چاہیے۔

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان عوامی سطح پر نقل و حرکت کو آسان بنانے کی ضرورت ہے۔

ملاقات میں سینیٹر ذیشان خانزادہ، سیکریٹری سینیٹ قاسم صمد خان بھی پر موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کی ہدایت پر قطر سے9سال قبل معاہدے کی دوبارہ منظوری
پنجاب میں کسان کی مشکلات کم نہ ہو سکیں, اراکین اسمبلی بھی ایوان میں چیخ اٹھے
 وزیراعظم کی ہدایت پر صوبوں کوزیادہ گندم خریداری کیلئےخط لکھا ہے، رانا تنویر حسین
مشیراطلاعات بیرسٹرسیف کافیصل کریم کنڈی کےبیان پرردعمل
ننکانہ صاحب میں وقف املاک پرغیرقانونی تعمیرات سےمتعلق توجہ دلاؤ نوٹس
اظہار الحسن نے قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل نہ ہونے کا مسئلہ اٹھا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر