Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیپٹن ریٹارڈ محمد صفدر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ

Now Reading:

کیپٹن ریٹارڈ محمد صفدر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ
کپٹن ریٹائرڈ صفدر

ملکی ترقی و خوشحالی نواز شریف کے سنگ ہے،کیپٹن صفدر

ضلع کچہری لاہورمیں ریاستی اداروں کیخلاف گفتگو کرنے کے مقدمہ میں کیپٹن (ر) صفدر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔ 

عدالت نے ملزم کیپٹن صفدر کی پیشی کے ناقابل ضمانت وارنٹ منسوخ کیے، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے فاضل جج کے سامنے بھی ریاستی ادارے کے متعلق دیے گئے بیان کو تسلیم کر لیا۔

عدالت نے کیس کی مزید 17 جنوری تک ملتوی کر دی۔

ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ بلال منیر وڑائچ نے کیس کی سماعت کی۔

فاضل جج نے کہا کہ آپ کبھی آتے ہیں آور کبھی نہیں آتے، آپ اگر مسلسل پیش ہوں تو پراسیکیوشن کے گواہوں کو طلب کیا جائے۔

Advertisement

کیپٹن ریٹائرڈ صفدرنے جواب دیا کہ میرے خلاف 28 مقدمات ہیں ہر روز کسی نہ کسی عدالت میں پیش ہونا ہوتا ہے، گوجرانوالہ کے مقدمہ میں مجھے حاضری سے مستقل استثنی ملا ہے۔

فاضل جج نے کہا کہ آپ نے اس عدالت میں تو کبھی حاضری سے استثنی کی درخواست نہیں دی۔ آپ حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کریں گے تو پتہ چلے گا کہ حاضری معافی کی درخواست منظورہوتی ہے یا نہیں۔

عدالت نے کہا کہ ایک تاریخ پر آپ آتے ہیں تو دوسری تاریخ پر شریک ملزم جہانزیب نہیں موجود ہوتا۔ آج بھی شریک ملزم بغیر اطلاع عدالت میں حاضرنہیں ہے۔

کیپٹن ریٹائرڈ صفدرنے کہا کہ میں تسلیم کرتا ہوں کہ میں نے ریاستی ادارے کے سے متعلق بیان دیا تھا، میں نے آئین کے مطابق بات کی تھی اور وہ بات کوئی میڈیا پرنہیں کی تھی۔ میرے خلاف غداری کا جرم نہیں بنتا، غداری کے جرم کیلئے پہلے قانونی تقاضے پورے کرنا پڑتے ہیں۔  مقدمہ میں غداری کا جرم لگانے سے قبل قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے جو بدنیتی ہے۔

ملزم کیخلاف اسلام پورہ پولیس نے 2019ء میں مقدمہ درج کر کے چالان پیش کر رکھا ہے۔

پراسیکیوشن کا کہنا تھا کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے سیشن کورٹ میں ریاستی اداروں کے خلاف میڈیا ٹاک کی، ملزم کے بیان سے ملک میں نقص امن کا خطرہ پیدا ہوا۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی میڈیا ٹاک قابل اعتراض اور مواد غداری کے زمرے میں آتا ہے۔

Advertisement

پراسیکیوشن کے مطابق ملزم کی گفتگو کا متن انتہائی سنگین اور جرم کے مطابق اہمیت کا حامل ہے۔ ملزم کیپٹن صفدر کیخلاف تعریزات پاکستان کی دفعہ 124 کے تحت کارروائی کی جائے۔

کیپٹن ریٹارڈ محمد صفدر کی میڈیا سے گفتگو

لاہور میں ضلع کچہری کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ اصل مسئلہ مہنگائی ہے جو اللہ کرے ختم ہو جائے۔ عمران خان کو تو بکرا رات کو روسٹ ہو کر مل جاتا ہے اورشہد بھی دوردور سے آ جاتا ہے۔ ان کی وجہ سے تباہی ہوئی لیکن انہوں نے کچھ نہیں کیا۔

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ نواز شریف پاکستان واپس آئیں گئے۔ میری خواہش ہے کہ نواز شریف کو  25 دسمبر کو جاتی عمرہ پر سالگرہ کی مبارک باد دوں۔ ملک میں مزید بہتری آرہی ہے اور مزید اچھے دن آئیں گئے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ جب بھی ملک ترقی کرنے لگتا ہے عمران خان پاؤں پکڑ لیتا ہے۔ 2013 میں دھرنے میں چینی صدر نے پاکستان آنا تھا اس وقت سازش کی گی۔ اب بھی عمران خان اسی نوعیت پر چل رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر