Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

گرین شرٹس کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر سوشل میڈیا پر مزاحیہ میمز وائرل

Now Reading:

گرین شرٹس کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر سوشل میڈیا پر مزاحیہ میمز وائرل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اگر مگر کے بعد بالآخر پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر مزاحیہ میمز کا سیلاب اُمڈ آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر صارفین نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی اگر مگر کے روایتی جملوں سے کامیابی حاصل کرنے پر مزاحیہ میمز پوسٹس کی ہیں جو وائرل ہو چکی ہیں۔

صارفین کی مزاحیہ میمز کے علاوہ سابق کھلاڑیوں نے بھی میمز کا سہارا لیتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

پاکستان نے جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اپنے آخری سپر 12 میچ میں بنگلہ دیش کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

پاکستان نے پہلے بولنگ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 127 رنز تک محدود کیا، تیز گیند باز شاہین آفریدی نے چار وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے 18.1 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

اس جیت کے ساتھ ہی پاکستان نے بھارت کے ساتھ گروپ 2  سے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا کریڈٹ نیدر لینڈ کو جاتا ہے جنہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپ سیٹ جنوبی افریقہ کو شکست دی تھی۔

پاکستان کے سابق تیز گیند باز شعیب اختر جوش کو چھپا نہ سکے اور ہالینڈ اور جنوبی افریقہ کا مذاق اڑانے کے لیے بہت سے میمز پوسٹ کیے، کیونکہ انہوں نے سیمی فائنل میں پاکستان کے لیے راہ ہموار کی۔

شعیب اختر نے ٹوئٹ کیا کہ ہالینڈ اور پاکستان کے کپتانوں کے درمیان کتنا خوبصورت لمحہ تھا انہوں نے ہمیں سیمی فائنل میں پہنچایا اور ہم نے ان کا اگلے ورلڈ کپ میں داخلہ یقینی بنایا۔

بھارت کے سابق بلے باز وسیم جعفر، جو کرکٹ میچوں کے حوالے سے لطیفے اور میمز پوسٹ کرنے کے لیے جانے جاتے ہیں، نے شرم محسوس نہیں کی اور کیپشن کے ساتھ ایک ویڈیو پوسٹ کی

واضح رہے کہ پاکستان کی سیمی فائنل کی امیدیں جنوبی افریقہ اور نیدرلینڈ کے میچ پر تھی، نیدر لینڈ کے خلاف جنوبی افریقہ کی 13 رنز سے شکست کے بعد پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر گروپ 2 سے بھارت کے ساتھ سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

پاکستان کے  فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے 4-22 کے کیریئر کے بہترین اعداد و شمار کے ساتھ آج ’مارو یا مرجاؤ‘ کے مقابلے میں بنگلہ دیش کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک نیوزی لینڈ سیریز کے لیے پنجاب پولیس کے سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات مکمل
ایف پی سی سی آئی نے وویمن چیمبرز کی ممبر شپ فیس میں 50 فیصد کمی کر دی
قومی بیٹر اعظم خان گھٹنے اور کالف مسل کی تکلیف میں مبتلا
ویمنز ون ڈے، سری لنکن ٹیم نے نئی تاریخ رقم کردی
نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ مواقع دیں گے، بابر اعظم
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی سیریز، کپتانوں نے ٹرافی کی رونمائی کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر