Advertisement
Advertisement
Advertisement

روسی افواج کا خیرسن سے انخلاء یوکرین کی اہم فوجی پیشرفت قرار، امریکہ

Now Reading:

روسی افواج کا خیرسن سے انخلاء یوکرین کی اہم فوجی پیشرفت قرار، امریکہ
Advertisement

امریکہ نے روسی افواج کے یوکرینی شہر خیرسن سے انخلاء کو کیف کی اہم فوجی پیشرفت قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سولیون نے کہا کہ خیرسن سے روسی انخلا کیف کے لیے ایک اہم فوجی پیش رفت ہے۔

جیک سولیون نے کہا کہ یوکرین کے لیے امریکی حمایت مضبوط اور غیر مشروط ہے، انہوں نے کیف کیلئے نئی فوجی امداد کا بھی اعلان کیا۔ نئی امداد میں فضائی دفاع کیلئے امداد بھی شامل ہے۔

جیک سولیون نے کہا روس یوکرین میں شہریوں کو نشانہ بنانے کے لیے ایرانی میزائل اور ڈرون استعمال کر رہا ہے اور امریکی صدر جو بائیڈن جی 20 سربراہی اجلاس میں یوکرین پر بلاجواز روسی حملے کی جانب توجہ مبذول کرائیں گے۔

واضح رہے کہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب یوکرین کی فوج کی جانب سے جمعرات کی صبح یہ اعلان کیا گیا تھا کہ اس کی افواج نے خیرسن علاقے کے 12 قصبوں پر دوبارہ قبضہ حاصل کرلیا ہے۔

Advertisement

یوکرین کی فوج نے یہ یقین واضح نہیں کیا تھا کہ روسی افواج مکمل طور پر شہر سے سے نکل گئی ہیں یا نہیں۔

اس اعلان کے بعد امریکہ اور دیگر مغربی ملکوں کی جانب سے یوکرین کے حق میں بیانات سامنے آنا شرو ع ہوگئے۔

واضح رہے 24 فروری کو روس نے یوکرین پر جارحیت شروع کی تھی اور اس کے بعد سے یہ پہلا بڑا یوکرینی شہر ہے جس سے روس نے قبضہ کے بعد انخلا کیا ہے۔

مغربی میڈیا میں اس انخلاء کو روسی فوج کے وقار کے لیے ایک سخت دھچکا کہا جا رہا ہے۔

اس پیش رفت کی اہمیت اس حوالے سے بڑھ جاتی ہے کہ یہ شہر ان چار خطوں میں سے ایک ہے جن کے روس سے الحاق کا اعلان ماسکو نے ستمبر میں کر دیا تھا۔

خیرسن کا جغرافیائی محل وقوع بھی خاص اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ خطہ دنیپروپیٹروسک اور نکولایف علاقوں کی سرحدوں پر واقع ہے، اور اس کی جنوب میں کریمیا کے ساتھ زمینی سرحد ہے۔ جنوب مغرب میں بحیرہ اسود اور جنوب مشرق میں اس کی سرحدیں ازوف کے سمندر سے ملتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جرمنی کے بعد امریکہ کا بھی کیجریوال کے لیے منصفانہ، شفاف اور بروقت قانونی عمل کا مطالبہ
سری لنکا، عدالت نے بدھ راہب کو اسلاموفوبیا پر مبنی بیان پر سزا سنا دی
روس کا خرکیف پر بڑا فضائی حملہ، ایک شخص ہلاک
روس نیٹو ممالک پر حملہ نہیں کرے گا، ولادیمیر پیوٹن
بھارتی تیجس پر نحوست کا سایہ
بائیڈن کی غزہ پالیسیوں کے خلاف محکمہ خارجہ کی ایک اور اہلکار عہدے سے مستعفی
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر