Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عالمی سیاسی اُفق پر 97 سالہ ریکارڈ ہولڈر سابق وزیر اعظم کی دوبارہ انٹری

Now Reading:

عالمی سیاسی اُفق پر 97 سالہ ریکارڈ ہولڈر سابق وزیر اعظم کی دوبارہ انٹری

بین الاقوامی سیاسی منظر نامے میں اپنی منفرد پہچان رکھنے والے 97 سالہ سابق وزیر اعظم نے عام انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ملائشیا کے سابق وزیر اعظم 97 سالہ مہاتیر محمد نے ہفتہ کے روز 5 نومبر کو عام انتخابات کے لیے اپنے  کاغذات جمع کرا دئیے۔

سیاسی منظر نامہ پر دوبارہ واپس آنے کی امید میں ان کا یہ اقدام ان کی آخری الیکشن کی دوڑ ثابت ہوسکتا ہے۔

ملائیشیا میں 19 نومبر کو قبل از وقت عام انتخابات منعقد ہو رہے ہیں، یہ الیکشن اصل میں ستمبر 2023 میں شیڈول تھے۔

وزیر اعظم اسماعیل صابری یعقوب پر اپنی پارٹی یونائیٹڈ ملائشین نیشنل آرگنائزیشن کی طرف سے شدید دباؤ تھا کہ وہ اپنی اکثریت کو مضبوط کرنے کی امید میں ملک میں قبل از وقت انتخابات کرائیں۔

Advertisement

Malaysia's 97-year-old former PM Mahathir Mohamad seeks re-election in his seat | Malaysia | The Guardian

سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد جنہوں نے 2018 میں دوسری مدت کے لیے منتخب ہونے کے بعد سب سے زیادہ عمر کے وزیر اعظم ہونے کی وجہ سے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں نام درج کیا تھا، وہ 19 نومبر کو ہونے والے انتخابات میں دوبارہ حصہ لیں گے۔

اس الیکشن میں مہاتیر محمد لنگکاوی جزیرے پر پارلیمنٹ میں اپنی نشست کا دفاع کریں گے، گزشتہ روز حامیوں نے مہاتیر محمد کا استقبال کیا جو اپنی عمر کے باوجود اچھی صحت میں نظر آئے۔

مہاتیر محمد جزیرے کے مرکزی شہر کوہ میں مقامی حکومت کے دفتر پہنچے جہاں انہوں نے پارٹی کے جھنڈے لہراتے ہوئے اپنی امیدواری کے کاغذ جمع کرائے۔

حکمراں یونائیٹڈ ملائیشین نیشنل آرگنائزیشن (یو ایم این او) کے اسماعیل اور پاکٹن ہاراپن اتحاد کے اپوزیشن لیڈر انور ابراہیم نے بھی ملک میں دیگر مقامات پر اپنے کاغذات جمع کرا دئیے۔

انور ابراہیم نے ووٹرز سے کہا کہ وہ بڑی تعداد میں شرکت کریں کیونکہ یہ خدشہ ہے کہ مون سون کے موسم میں شدید بارشیں ٹرن آؤٹ کو کم کر سکتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مدینہ منورہ میں عمرہ و زیارت فورم کی سرگرمیاں
روس نے خلاء میں جوہری ہتھیار رکھنے کی قرارداد ویٹو کردی
بھارت میں انتخابات: مودی سرکار کا ہندوتوا نظریہ زور پکڑنے لگا
امریکہ کا طالبان رجیم کو تسلیم کرنے سے صاف انکار
دُنیا کے امیر ترین افراد کا پسندیدہ ملک کون سا ہے؟ جانیئے
بنگلہ دیش، شدید گرمی کی لہر، ہزاروں اسکول اور مدرسے بند، نماز استسقاء کے اجتماع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر