Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مجھے خدشہ ہے کہ میرے اوپر دوبارہ حملہ ہو سکتا ہے، عمران خان

Now Reading:

مجھے خدشہ ہے کہ میرے اوپر دوبارہ حملہ ہو سکتا ہے، عمران خان

عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے خدشہ ہے کہ میرے اوپر دوبارہ حملہ ہو سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ جب مجھ پر نئے مقدمات بنائے گئے تھے تب مجھے معلوم تھا کہ ان کیسز کے پیچھے کون لوگ ملوث ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھ پر منصوبہ بندی کے تحت قاتلانہ حملہ کیا گیا، مجھ پر حملہ کرنے والوں میں شہباز شریف ، رانا ثنا اللہ اور ایک اور شخص ملوث ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج پاکستان میں یہ لوگ حکومت کر رہے ہیں جن کی 60 فیصد کابینہ ضمانت پر رہا ہے، ان کا منصوبہ تھا کہ لوگوں کے مذہبی انتہا پسند لوگوں سے مجھے قتل کرادیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا یہ بھی کہنا تھا کہ تین لوگ حملے کے ذمہ دار ہیں، اسی لیے میں آزادنہ تحقیقات کا مطالبہ کررہا ہوں، چیف جسٹس پاکستان سے آزادنہ تحققات کا مطالبہ ہے کہ تمام معاملے کی شفاف انکوئری ہو۔

Advertisement

عمران خان نے کہا کہ انہوں نے میری حکومت گرائی لیکن میری مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا، مقبولیت دیکھ کر کوشش کی گئی کہ مجھے ریس سے باہر کیا جائے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج تحریک انصاف پاکستان کی مبقول ترین سیاسی  جماعت بن چکی ہے، حقیقی آزادی مارچ کسی صورت نہیں روک سکتی، ملک میں جلد از جلد الیکشن جمہوری حق ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں26 سال سے سیاست میں ہوں، میں ہمیشہ آئین پر یقین رکھتا ہوں، آئین مجھے حق دیتا ہے کہ میں پر امن احتجاج کروں، میرے تمام احتجاج پر امن رہے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مجھے خدشہ ہے کہ میرے اوپر دوبارہ حملہ ہو سکتا ہے، میری زندگی خطرے میں ہے لیکن میرا ایمان پختہ ہے کہ موت کا ایک وقت مقرر ہے اس لئے مجھے موت کا خطرہ بالکل روک نہیں سکتا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن ایک ماہ بعد ہوں یا ایک سال بعد ہوں میری جماعت کو کوئی مسئلہ نہیں لیکن ملک کو اس وقت شدید معاشی بحران کا سامنا ہے اس لئے میں مطالبہ کر رہا ہوں کہ اس مسائل کا بہترین حل صاف اور شفاف الیکشن ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مزید کہا کہ کسی جماعت کو اتنی حمایت حاصل نہیں جتنی میری پارٹی کو حمایت حاصل ہے، جب بھی الیکشن ہوں گے تحریک انصاف کلین سویپ کر جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، تین دہشت گرد جہنم واصل
ایشیائی ترقیاتی بینک کی کلائمٹ فنانسنگ 23.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی
سگریٹ ٹیکس میں اضافے سے فروخت میں کمی کا رجحان
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل
نوجوان ملک میں قیمتی زرمبادلہ کمانے میں اہم کردار اداکر سکتے ہیں، وزیراعظم
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر