غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست فلاڈیلفیا کے علاقے کنسنگٹن میں ایک باہر کے باہر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کئی تصویروں میں پولیس کی گاڑیاں فلاڈیلفیا بار کے قریب کھڑی دکھائی گئیں جہاں فائرنگ کی اطلاع ملی تھی۔
تاہم میڈیا آزادانہ طور پر فائرنگ کی صداقت کی تصدیق نہیں کر سکا۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ فائرنگ کی وجہ کیا تھی۔
بتایا جا رہا ہے کہ امریکہ میں فلاڈیلفیا کے کنسنگٹن علاقے میں ایک بار کے باہر کم از کم 12 افراد کو گولی مار دی گئی ہے۔ اس افسوس ناک واقعہ میں ہلاکت کے حوالے سے متضاد خبریں موصول ہو رہی ہیں۔
https://twitter.com/rawsalerts/status/1589097140315643904?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1589097140315643904%7Ctwgr%5Eafef11ebc7fc9b89b6db7f7ffec4e43994dfac91%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.news18.com%2Fnews%2Finternational%2Fat-least-12-people-shot-at-outside-bar-in-philadelphia-in-us-report-rah-mgb-445666.html
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ہفتہ کی رات ایسٹ ایلگینی اور کنسنگٹن ایوینیو کے علاقے میں پیش آیا جبکہ پولیس نے اس واقعہ کے حوالے سے میڈیا کو بتانے سے گریز کیا ہے۔
امریکی نیوز چینل کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ کینسنگٹن اور الیگینی ایوینیو کے علاقے میں ایک بار کے قریب پیش آیا۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ متاثرین کو ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔
فلاڈیلفیا کے فرسٹ ڈپٹی پولیس کمشنر جان اسٹینفورڈ نے ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی نیوز بریفنگ میں بتایا کہ پنسلوانیا شہر کے کنسنگٹن علاقے میں متعدد شوٹر ایک گاڑی سے باہر نکلے اور فائرنگ شروع کر دی۔
جان اسٹینفورڈ نے بتایا کہ شوٹرز نے تقریباً 40 گولیاں چلائیں، انہوں نے مزید کہا کہ فائرنگ کرنے والوں کا ہدف نامعلوم ہے، جو گاڑی پر آئے اور چلے گئے۔
ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ فائرنگ کی وجہ کیا تھی، اور متاثرین کے حوالے سے بھی کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News