Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بول نیوز کو حقیقی صحافت دکھانے پر شدید دباؤ کا سامنا

Now Reading:

بول نیوز کو حقیقی صحافت دکھانے پر شدید دباؤ کا سامنا

بول کی جانب سے قوم سے دعاؤں کی اپیل کی جارہی ہے کیوں کہ ان کے پسندیدہ چینل کو حقیقی صحافت دکھانے پر بے پناہ دباؤ کا سامنا ہے۔

بول نیوز کا شمار پاکستان کے پسندیدہ چینلز میں ہوتا ہے جو پاکستان میں رجیم چینج کی وجہ سے ملک کو درپیش مسائل اور مشکل وقت کے دوران حقیقی صحافت کو برقرار رکھنے کے لیے تمام تر دباؤ کو مسترد کرتا ہے۔

ایک ایسے ملک میں جہاں صحافیوں کی زبان بندی کی جارہی ہے اور چینلز دھوکہ دہی سے کام لے رہے ہیں۔ بول نیوز تمام تر دباؤ کے باوجود سچ اور حق کے ساتھ کھڑا رہا ۔

ان تمام وجوہات کے باعث چینل ایک مشکل مرحلے سے گزررہا ہے اور دنیا بھر میں موجود اپنے چاہنے والوں سے درخواست کرتا ہے کہ وہ بول نیوز کے لیے دعا کریں کہ وہ اپنی بنیاد پر کھڑا رہے، چاہے اس مقصد کے لیے اسے کوئی بھی قدم اٹھانا پڑے۔

پاکستان کے سینئر صحافی سمیع ابراہیم کو نشانہ بنایا گیا اور چینل کو ان کی آواز بند کرنے پر مجبور کیا گیا تاہم بول نیوز نے آزادی اظہار کے لیے آواز اٹھاتے ہوئے ان کا پروگرام جاری رکھا۔

Advertisement

سمیع ابراہیم کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر بھی درج کروائی گئی لیکن اس کے باوجود وہ پیچھے نہیں ہٹے اور پاکستان واپس آکر مقدمے کا سامنا کیا۔

بول نیوز پر اس وقت دباؤ بڑھ گیا جب اینکر پرسن جمیل فاروقی کو گرفتار کیا گیا اور چینل سے ان کا پروگرام آف ایئر کرنے کا کہا گیا لیکن اس مشکل وقت میں بھی بول نیوز نے اپنے ورکر کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے پروگرام جاری رکھا۔

اس دوران چینل انتظامیہ کی جانب سے ایک پریس ریلیز بھی جاری کی گئی کہ وہ سچ اور حق کی صحافت دکھانے پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا اور کسی کے دباؤ میں آکر اپنے کسی ورکر کو بے دخل نہیں کرے گا۔

اسی طرح ایک اور نجی ٹی وی چینل سے وابستہ صحافی صابر شاکر کو بھی ایسی ہی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا اور اسے سچ بولنے کی سزا دی گئی۔ اس کا پروگرام بند کرکے چینل سے نکال دیا گیا جس کے بعد وہ ملک چھوڑنے پر مجبور ہوا۔

بول نیوز نے سائفر کے معاملے میں بھی دیگر چینل سے بہترین کوریج دی اور اس مسئلے کو اجاگر کیا تاہم دیگر چینلز نے اس مسئلے پر ذاتی فائدے کے لیے اینگلنگ کی۔

بول نے سینئر صحافی شہید ارشد شریف کا بھی ایسے وقت میں بھرپور ساتھ دیا جب اس کی آواز بند کردی گئی تھی۔ چینل کینیا میں سینئر صحافی کے قتل کے بعد بھی پیچھے نہیں ہٹا اور ارشد شریف کی موت کے ذمہ داران کو بے نقاب کرنے کے لیے اس کے خاندان کے ساتھ کھڑا رہا۔

Advertisement

حالیہ دنوں میں جب میڈیا ہاؤسز اپنی وفاداریاں بدلتے رہے اور سچ بیچنے کے لیے سودے بازی کرتے رہے، ایسے میں بول نیوز ایک ایسے چینل کے طور پر سامنے آیا جو ذاتی فائدے اور ٹی آر پی کے لیے نہیں جھکا۔

نتیجتاً، بول نیوز کو مسلسل پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ صدیق جان اور شہاب الدین جیسے صحافیوں کی بول نیوز میں شمولیت کے وقت بھی چینل کو شدید دباؤ کا سامنا تھا۔

علاوہ ازیں، بول نیوز کو پی ٹی آئی جلسے دکھانے پر بھی دباؤ کا سامنا کرنا پڑا اور ایف بی آر، کسٹمز، پیمرا کے ذریعے چینل پر دباؤ ڈالا گیا لیکن چینل انتظامیہ نے مکمل خاموشی اختیار کیے رکھی۔

جب پی ٹی آئی نے حقیقی آزادی مارچ کا آغاز کیا تو بول نیوز نے اس کی بھرپور حمایت کی اور پاکستانی عوام کو کبھی مایوس نہیں کیا۔ اس دوران جب دیگر تمام چینلز من گھڑت خبریں پھیلارہے تھے، ایسے میں بول نیوز قوم کی آواز بنا رہا اور عوام کے پاس حقیقی آزادی مارچ کی کوریج کے لیے واحد چینل بول ہی تھا۔

بول نیوز عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف ایف آئی آر کے لیے مسلسل آواز اٹھاتا رہا اور سینیٹر اعظم سواتی کی ویڈیو کے معاملے پر بھی آواز اٹھاتا رہا۔

بول نے کبھی بھی اپنے خلاف دباؤ پر توجہ نہیں دی اور نہ ہی ٹی آر پی حاصل کرنے یا پیسے بنانے میں کوئی دلچسپی لی، چینل صرف یہ چاہتا تھا کہ وہ قوم کو سچائی سے آگاہ رکھے اور اس پر ڈٹا رہے۔

Advertisement

بول نیوز اپنے اوپر غیر قانونی دباؤ کے وقت پوری دنیا میں پاکستانی قوم اور عوام سے استحکام کی دعائیں مانگ رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیائی ترقیاتی بینک کی کلائمٹ فنانسنگ 23.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی
سگریٹ ٹیکس میں اضافے سے فروخت میں کمی کا رجحان
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل
نوجوان ملک میں قیمتی زرمبادلہ کمانے میں اہم کردار اداکر سکتے ہیں، وزیراعظم
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کر دی
آرمی چیف عاصم منیر کی جانب سے شہیدکسٹمزحکام کو بھرپور خراج عقیدت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر