Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ساری قوم تیار ہو جائے، عمران خان آج پنڈی آنےکی کال دیں گے، اسد عمر

Now Reading:

ساری قوم تیار ہو جائے، عمران خان آج پنڈی آنےکی کال دیں گے، اسد عمر

رہنما تحریکِ انصاف اسد عمر نے کہا ہے کہ ساری قوم تیارہوجائے،عمران خان آج پنڈی آنےکی کال دیں گے۔ 

روات میں لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی اسد عمر نے کہا کہ پیسہ چلاکر عوام کا لیڈر نکالا جائیگا تو عوام خاموش نہیں رہیں گے۔ عمران خان نےکہا نہ خود جھکوں گا نہ ہی جھکنےدوں گا۔

اسد عمر نے کہا کہ آپ کے کپتان نے امریکا کو ایبسلوٹلی ناٹ کاجواب دیا، یہ سفر سازشوں کی وجہ سےشروع ہوا، ضمیروں کی منڈی لگی۔ یہ سمجھتے ہیں سازش سے عمران خان گھر چلا جائے گا۔ سمجھتے ہیں عمران خان گھرجائیں گے توقوم خاموش ہوکربیٹھ جائے گی۔

انھوں نے خطاب میں کہا کہ کیاوجہ ہے لوگ اتنی لمبی مسافت طے کرکےپنڈی آنے کےلیےتیار ہیں۔ ایک سازش جس میں لوگوں کے ایمان بکتے نظر آتے ہیں۔ یہ سمجھتے تھے کہ بیرونی آقاؤں کی غلامی کرتے رہےہیں، ساری قوم تیارہوجائے،عمران خان نے آج پنڈی آنےکی کال دینی ہے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ یہاں آج تاریخ کا سب سے بڑااجتماع ہونے جارہاہے۔ آج چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اہم اعلان کریں گے۔  پچھلے 10 دن سے پنجاب کے مختلف شہروں سے ہوتا ہوا آ رہا ہوں۔ لوگوں کا عمران خان پر اطمینان دیکھ کر آ رہا ہوں۔

Advertisement

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ آپ لوگوں کے لیے خوشخبری لے کرآ رہا ہوں، 10 اپریل کو لاکھوں لوگ عمران خان کے حق میں باہر نکلے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کی ہدایت پر قطر سے9سال قبل معاہدے کی دوبارہ منظوری
پنجاب میں کسان کی مشکلات کم نہ ہو سکیں, اراکین اسمبلی بھی ایوان میں چیخ اٹھے
 وزیراعظم کی ہدایت پر صوبوں کوزیادہ گندم خریداری کیلئےخط لکھا ہے، رانا تنویر حسین
مشیراطلاعات بیرسٹرسیف کافیصل کریم کنڈی کےبیان پرردعمل
ننکانہ صاحب میں وقف املاک پرغیرقانونی تعمیرات سےمتعلق توجہ دلاؤ نوٹس
اظہار الحسن نے قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل نہ ہونے کا مسئلہ اٹھا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر