Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

لانگ مارچ کی ڈرون کیمروں سے نگرانی کی جائے، وزیر اعلیٰ پنجاب

Now Reading:

لانگ مارچ کی ڈرون کیمروں سے نگرانی کی جائے، وزیر اعلیٰ پنجاب
وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب کا ٹوئٹ

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہےکہ لانگ مارچ کی ڈرون کیمروں سے نگرانی کی جائے، شرکاء کی فول پروف سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی کی زیر صدارت لانگ مارچ کی سکیورٹی کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر، مونس الہٰی،عمر ایوب، حسین الہٰی نے شرکت کی۔

اجلاس میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پولیس کی قربانیوں کو تحسین کی نظر سے دیکھتے ہیں، میں نے اپنی تقریر میں محکمہ پولیس پر تنقید نہیں کی بلکہ فر د واحد پر تحفظات کا اظہار کیا۔

سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ عمران خان نے گوجرانوالہ میں بہترین سکیورٹی انتظامات پر پولیس کا دوبار شکریہ ادا کیا ، پولیس کی طرح ہر محکمے میں باصلاحیت آفیسرز بھی ہیں اور اوسط آفیسرز بھی۔

شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوا، ایف آئی آر میں تاخیر پر عوام میں تشویش پیدا ہوئی اور سوالات اٹھے۔

Advertisement

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ میری تقریر کو غلط رنگ دیا گیا،درج ہونے والی ایف آئی آر کو ہر ایک نے مسترد کردیا ہے، کچھ عناصر ہمارے لانگ مارچ سے خوفزدہ ہیں، وہ نہیں چاہتے کہ یہ مارچ ہو۔

اس موقع پر اسد عمر نے کہا کہ پولیس نے لانگ مارچ کے دوران بہترین سکیورٹی دی، جمعرات سے شروع ہونے والے لانگ مارچ کے دوران بہترین کو آرڈینیشن کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔

پولیس حکام نے لانگ مارچ کی سکیورٹی کے بارے میں مجوزہ پلان پیش کیا۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی نے کہا کہ وزیرآباد سے راولپنڈی تک ہر شہر میں مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے، لانگ مارچ کے روٹ میں آنیوالی عمارتوں کی چھتوں پر سنائپرز تعینات کیے جائیں۔

پرویزالہٰی نےکہا کہ وزیر آباد سے راولپنڈی تک لانگ مارچ کے روٹ پر 15ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے، پولیس کنٹرول روم24گھنٹے فعال انداز میں فرائض سرانجام دے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے لانگ مارچ کی ڈرون کیمروں سے نگرانی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مارچ کی ڈرون کیمروں سے نگرانی کی جائے اور لانگ مارچ کے گرد2درجاتی سکیورٹی حصار بنایا جائے۔

Advertisement

 ان کا کہنا تھا کہ کنٹینر پربلٹ پروف روسٹرم اوربلٹ پروف شیشے کا استعمال یقینی بنایا جائے، نیا بلٹ پروف کنٹینر تیار کیا جائے،اس ضمن میں پنجاب حکومت ہر ممکن معاونت کرے گی۔

پرویزالہٰی کا یہ بھی کہنا تھا کہ حافظ آباد میں عمران خان کو قتل کی دھمکیاں دینے والے گرفتار ملزم کے دیگر ساتھیوں کو بھی قانون کی گرفت میں لایا جائے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی کا مزید کہنا تھا کہ پولیس فورس میری ٹیم ہے، ان کی قربانیاں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

میاں محمودالرشید، عمر سرفراز چیمہ، چیف سیکرٹری عبداللہ سنبل، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کیپٹن ریٹائرڈ اسد اللہ خان، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب، سی سی پی او لاہور، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، ڈی جی پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر، کمشنر گجرات ڈویژن، ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب، آر پی او گجرات، گجرات، سیالکوٹ، وزیر آباد، حافظ آباد کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز نے اجلاس میں شرکت کی۔

کمشنر راولپنڈی ڈویژن، آر پی او راولپنڈی، سی پی او راولپنڈی، جہلم کے ڈپٹی کمشنرز اورڈی پی اوز بھی ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
روٹی بنانے والے نان بائیوں کی ہڑتال، پنجاب میں تندور آج بند رہیں گے
تمباکو پر زیادہ ٹیکس، تمباکو نوشی میں کمی
پاک فوج میں خود احتسابی، جنرل فیض حمید کے خلاف انکوائری کمیٹی بنا دی
ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کے امیدوار کی گاری پر بم دھماکہ
غیر قانونی اوراسمگل شدہ سگریٹ کی فروخت، حکومت کو بڑا مالی نقصان
پولیس کے مبینہ تشدد سے زیرحراست ملزم کی ہلاکت پر سنسنی خیز انکشافات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر