شبلی فراز نے کہا ہے کہ اگر مارچ کے شرکاء یا عمران خان پر حملہ ہوا تو وفاقی حکومت ذمہ دار ہوگی۔
حقیقی آزادی مارچ پر حملے کے حوالے سے جاری تھریٹ الرٹ کے معاملے پر چیئرمین تحریک انصاف کے چیف آف سٹاف سینیٹر شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ہم 26 نومبر کے حقیقی آزادی مارچ کے حوالے سے اسلام آباد انتظامیہ سے رابطے میں ہیں۔
PTI’s protests & marches are always peaceful as families participate. It’s incumbent on ICT police & admn to provide foolproof security, Any violence or terrorist attack on any participant & especially Imran khan , Federal govt would be held responsible. pic.twitter.com/tLWrpYca11
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) November 23, 2022
پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے یا چیئرمین کی سلامتی پر ہونے والے کسی بھی قسم کے حملے کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہوگی۔
شبلی فراز نے یہ بھی کہا کہ تحریک انصاف کے احتجاج اور مارچ ہمیشہ پرامن ہوتے ہیں کیونکہ فیملیز شرکت کرتی ہیں، اسلام آباد پولیس اور انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ فول پروف سیکیورٹی فراہم کریں۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شبلی فراز نے مزید کہا کہ مارچ کے شرکاء پر کسی قسم کا تشدد یا دہشت گردانہ حملہ ہوا اور خاص طور پر عمران خان پر حملہ ہوا تو وفاقی حکومت ذمہ دار ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News