Advertisement

کوشش کریں گے پاکستان بھی فیٹف کا حصہ بنے، بلاول بھٹو

وزیر خارجہ

بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ کوشش کریں گے پاکستان بھی فیٹف کا حصہ بنے، ہم نے جی ایس پی پلس اسٹیٹس حاصل کیا تھا۔ 

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے جب پاکستان اور امریکا کے درمیان دوری پیدا ہو تو دونوں ملکوں کے لیے مشکلات پیدا ہوتی ہیں۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ امریکا کے ساتھ معاشی اور تجارتی تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں، پچھلے پانچ چھ ماہ میں خارجہ پالیسیوں کے باعث پاکستان کو فائدہ ہوا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے فیٹف کے تمام ایکشن پلان پرعمل کیا، جو ممالک پاکستان کو گرے لسٹ سے ہٹانے کی مخالفت کرتے تھے انہی نے گرے لسٹ سے نکالنے پر زور دیا۔

Advertisement

بلاول بھٹو نے کہا کہ کوشش کریں گے پاکستان بھی فیٹف کا حصہ بنے، ہم نے جی ایس پی پلس اسٹیٹس حاصل کیا تھا۔ وزیر خارجہ بننے کے بعد پہلا دوطرفہ دورہ چین کا تھا، چینی وزیر خارجہ سے ملاقات ہوئی اور اب تک یہ سلسلہ مثبت انداز میں چل رہا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمارا فوکس پاکستان کے مفاد کو آگے رکھنا ہے، اہم خارجہ پالیسی کے حوالے سے مشکل دور سے گزر کر آئے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم خارجہ پالیسی کو جس طرح پیش کر رہے ہیں اس کے مثبت اثرات مرتب ہوئے۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ چاہتے ہیں افغانستان کی عبوری حکومت وعدے پورے کرے، پوری دنیا کو افغانستان کے ساتھ انگیج ہونا چاہیے، چاہتے ہیں کہ افغانستان میں تمام مرد و خواتین کو حقوق ملیں۔ افغانستان کے حوالے سے ماضی کی غلطیوں کو نہیں دہرانا چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version