Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

تحریک انصاف کل راولپنڈی میں اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

Now Reading:

تحریک انصاف کل راولپنڈی میں اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی
تحریک انصاف

90 روز میں شفاف انتخابات کا انعقاد ہی پیش قدمی کا واحد رستہ ہے، تحریک انصاف

ذرائع کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں حقیقی آزادی مارچ کے لیے عمران خان کل روانہ ہوں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی 26 نومبرکو راولپنڈی کال سے متعلق تحریک انصاف کل راولپنڈی میں اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے پی ٹی آئی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی لاہور سے راولپنڈی روانگی کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کل دوپہر 1 اور 2 بجے کے درمیان زمان پارک سے روانہ ہوں گے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق عمران خان زمان پارک سے سخت سیکیورٹی کے حصار میں لاہورائرپورٹ پہنچیں گے۔ پی ٹی آئی کے چئیرمن آئر پورٹ سے بذریعہ ہیلی کاپٹرراولپنڈی روانہ ہوں گے۔

تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان راولپنڈی میں حقیقی آزادی مارچ کی قیادت کریں گے۔ عمران خان کے ہمراہ ہیلی میں ڈاکٹرز بھی موجود ہوں گے۔

Advertisement

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں دھرنا ہوگا یا جلسہ ؟ اس کا اعلان عمران خان کریں گے۔ عمران خان کل راولپنڈی میں حقیقی آزادی مارچ کے شرکاء کو اپنے آئندہ کے لائحہ عمل سے بھی آگاہ کریں گے۔

اسٹیج کو تیاری کے مراحل میں مشکلات

ادھرحقیقی آزادی مارچ کے آخری مراحل میں داخل ہوچکی تاہم مری روڈ فیض آباد سے چند قدم کے فاصلے پر تیارکیے جانے والے اسٹیج کی تیاری کے مراحل میں مشکلات درپیش ہیں۔

عمران خان کے اسٹیج پر جاری کام کو دو سے تین بار روکا گیا۔ اب حقیقی آزادی مارچ کے لیے عمران خان کے اسٹیج کو راولپنڈی مری روڑ رحمان آباد کے مقام پر اجازت دی گئی۔

کینٹینرکی تیاری

دوسری جانب لانگ مارچ کے سلسلے میں عمران خان کے کینٹینرکی تیاری جاری ہے۔ تاریخ میں پہلی بار کینٹینر پر ریمپ اور لفٹ کا انتظام کیا گیا۔

Advertisement

عمران خان براستہ وہیل چئیر یا گاڑی کینٹر پر پہنچیں گے۔ ریمپ کے علاوہ عمران خان لفٹ کا استعمال بھی کرسکتے ہیں۔

لانگ مارچ میں مرکزی کینٹینر پر دو عدد بڑی ایل سی ڈیز نصب ہونگی۔ شرکا کے کلیئر ویو کیلئے کئی کلو میٹر تک اسکرینز نصب ہوں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کی ہدایت پر قطر سے9سال قبل معاہدے کی دوبارہ منظوری
پنجاب میں کسان کی مشکلات کم نہ ہو سکیں, اراکین اسمبلی بھی ایوان میں چیخ اٹھے
 وزیراعظم کی ہدایت پر صوبوں کوزیادہ گندم خریداری کیلئےخط لکھا ہے، رانا تنویر حسین
مشیراطلاعات بیرسٹرسیف کافیصل کریم کنڈی کےبیان پرردعمل
ننکانہ صاحب میں وقف املاک پرغیرقانونی تعمیرات سےمتعلق توجہ دلاؤ نوٹس
اظہار الحسن نے قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل نہ ہونے کا مسئلہ اٹھا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر