ملک بھر میں سونے کی قیمت اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے اضافے کے بعد 1لاکھ 52 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 428 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 30 ہزار 572 روپے ہوگئی ہے۔
قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 52 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 428 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 30 ہزار 572 روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 4 ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 672 ڈالر فی اونس ہے۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1610روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1380.31 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News